نواز شریف کا مولانا فضل الرحمٰن کو فون


مسلم لیگ نون کے قائد، سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں میں سینیٹ کے الیکشن میں جامع حکمتِ عملی کے تحت حصہ لینے پر اتفاق کیا گیا۔

نواز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن نے سیاسی صورتِ حال اور لانگ مارچ کی کامیابی کے لیے مختلف تجاویز پر غور بھی کیا۔ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کو لانگ مارچ کامیاب بنانے کے لیے نون لیگ کے تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔

دونوں رہنماؤں نے ویڈیو اسکینڈل کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments