اسد درانی کیس: جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید سماعت سے معذرت کر لی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے آئی ایس آئی کے سابق ڈی جی اسد درانی کے کیس کی مزید سماعت سے معذرت کر لی ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کیس کا سارا بیک گراؤنڈ جانتا ہوں، فیصلہ لکھنے کے مرحلے میں تھا۔ یہ افسوس ناک ہے لیکن کچھ ایسی وجوہات ہیں جو بتانا نہیں چاہتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ میں یہ کیس چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ کو بھیج رہا ہوں۔ چیف جسٹس ہی اس کیس پر سماعت کے لیے نئے بنچ کا فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

وزارتِ دفاع نے اپنے جواب میں اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کی ہے۔ بھارتی ایجنسی ’را‘ کے سابق سربراہ کے ساتھ مل کر کتاب لکھنے پر اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply