مسلم لیگی رہنما عطا اللّٰہ تارڑ کو رہا کر دیا گیا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللّٰہ تارڑ کو ڈسکہ میں گرفتاری کے کچھ دیر بعد ہی رہا کر دیا گیا۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی تاہم مسلم لیگ ن کی رہنما سائرہ افضل تارڑ اور بلال تارڑ نے کچھ دیر بعد بتایا کہ ن لیگی رہنما عطا تارڑ کو اب رہا کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے عطا تارڑ کو وزیر آباد تھانے کی حدود سے گرفتار کیا تھا، جبکہ مسلم لیگ ن کے کارکنان نے تھانے کے باہر دھرنا دے دیا، صورتحال کو دیکھتے ہوئے پولیس نے تھانے کے دروازے بند کر دیے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے ناکے کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو گرفتار نہیں کیا، کچہری چوک کے قریب ایک گاڑی کو روکا گیا تھا جس میں سے اسلحہ بردار افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لیگی رہنماؤں نے پولیس سے مزاحمت کی۔

ن لیگی رہنما کی گرفتار پر پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پولیس نے عطا تارڑ کو اغوا کیا ہے۔ مریم اونگزیب نے کہا کہ عطا تارڑ کو بغیر کسی وجہ کے گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عطا تارڑ ضمنی اتنخاب کی مہم کے لیے بہت زیادہ متحرک تھے۔ مریم اورنگزیب نےعطا تارڑ کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply