خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریب ترین دوست کو خاتون نشست پر تحریک انصاف کا ٹکٹ مل گیا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب سے خاتون سینیٹر کیلئے خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرحت خان کو ٹکٹ دے دیا ہے۔ فرحت شہزادی نے پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں ۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ فرحت شہزادی کا سیاست میں کوئی تجربہ نہیں ہے۔ سینیٹ کا الیکشن لڑنے کیلئے ان کی واحد خوبی خاتون اول کی قریبی دوست ہونا ہے۔ پنجاب سے خواتین کی نشست پر سینیٹ کا ٹکٹ پانے والی فرحت شہزادی گوجرانوالہ سے ضلع کونسل کے سابق چیئرمین احسن اقبال کی اہلیہ ہیں اور خاتون اول کے نہایت قریب سمجھی جاتی ہیں۔ فرحت شہزادی بشریٰ بی بی کے عمران خان سے جنوری 2018 میں نکاح کی تقریب میں بھی شریک تھیں۔

بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی دو سینئر خواتین سیاستدان زرقا چوہدری اور نیلم شیخ کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ زرقا چوہدری اس سے پہلے بھی پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر سینیٹ کا الیکشن لڑ چکی ہیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکی تھیں۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply