پی ایس ایل 6 کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ شروع


پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز 20 فروری کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان مقابلے سے ہو گا۔ (فائل فوٹو)
ویب ڈیسک — پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے میچز گراؤنڈ میں دیکھنے کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ شروع ہو گئی ہے۔

بیس فروری سے شروع ہونے والے ایونٹ کے پہلے مرحلے کے 20 میچز کے لیے شائقین آن لائن ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ ٹکٹس (cricket.bookme.pk) نامی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

پی ایس ایل 6 کے لیے کم سے کم ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار روپے اور زیادہ سے زیادہ 5000 روپے ہے۔ اسی طرح دو، تین اور چار ہزار روپے میں بھی ٹکٹ دستیاب ہیں۔

کرونا وائرس کے باعث اس بار پی ایس ایل کو تماشائیوں کے لیے محدود رکھا گیا ہے اور صرف 20 فی صد تماشائی گراؤنڈ جا کر میچ دیکھ سکیں گے۔

ایونٹ میں شامل تمام چھ ٹیموں کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم اور لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مقابلے ہوں گے۔

ایونٹ میں ٹکٹ کی قیمت کم سے کم ایک ہزار اور زیادہ سے زیادہ پانچ ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
ایونٹ میں ٹکٹ کی قیمت کم سے کم ایک ہزار اور زیادہ سے زیادہ پانچ ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کُل 7500 اور قذافی اسٹیڈیم میں کُل 5500 تماشائی لائیو ایکشن سے محظوظ ہو سکیں گے۔

ایونٹ کا باقاعدہ آغاز 20 فروری کو دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان مقابلے سے ہو گا۔

گروپ مرحلے میں تمام ٹیموں کے درمیان 20 میچز ہوں گے جس کے بعد پلے آف میچز اور پھر فائنل ہو گا۔ ایونٹ 22 مارچ تک جاری رہے گا۔

کمنٹری پینل کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 6 میں کمنٹری کرنے والے پینل کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

پی سی بی کے بدھ کو جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایونٹ میں ملکی اور غیر ملکی شخصیات کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گی جن میں ڈینی موریسن، سائمن ڈول، ڈومنک کارک، جے پی ڈومنی، ایمبینگوا اور ڈیوڈگاور شامل ہیں۔

اسی طرح رمیز راجا، بازید خان، ثنا میر اور عروج ممتاز بھی کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔

وائس آف امریکہ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

وائس آف امریکہ

”ہم سب“ اور ”وائس آف امریکہ“ کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے مطابق ”وائس آف امریکہ“ کی خبریں اور مضامین ”ہم سب“ پر شائع کیے جاتے ہیں۔

voa has 3331 posts and counting.See all posts by voa

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments