مودی کا دورۂ امریکہ کامیاب تھا یا ناکام؟ بھارت میں نئی بحث چھڑ گئی

بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں اپنا دورۂ امریکہ مکمل کیا ہے جس کے بعد بھارت کے سیاسی حلقوں میں یہ بحث جاری ہے کہ کیا یہ دورۂ اتنا ہی کامیاب تھا جتنا ٹرمپ دور میں قرار دیا جا رہا تھا یا بھارت، امریکہ تعلقات میں اب کوئی تبدیلی آئی ہے۔

Read more

برطانیہ میں پیٹرول کا بحران، معاملہ کیا ہے؟

لندن کے ٹیکسی ڈرائیور پال کربی نو پیٹرل پمپس کا چکر لگا چکے ہیں لیکن ہر بار انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک دن تو شاید ان کا کام چلتا رہے لیکن اس کے بعد پال کو اپنی گاڑی پارک کرنا پڑے گی۔

Read more

پانچ سے 11 سال کے بچوں میں کووڈ 19 ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت کی درخواست

شراکت داری کے عمل کے ذریعے کووڈ 19 ویکسین تیار کرنے والے فائزر اور بائیواین ٹیک ایس اِی کے اداروں نے منگل کے روز بتایا ہے کہ ان کی جانب سے ایک باضابطہ درخواست اس وقت حکومت امریکہ کے سامنے ہے، جس میں اس بات کی اجازت طلب کی گئی ہے کہ ہنگامی صورت حال میں پانچ سے 11 برس کے بچوں کو ویکسین لگانے کی اجازت دی جائے۔

Read more

کواڈ اجلاس: کیا امریکہ چین کی سرگرمیوں پر قابو پانا چاہتا ہے؟

دو گھنٹے تک جاری اجلاس کے بعد کسی عوامی بیان یا مشترکہ اعلامیہ میں گو کہ چین کا نام نہیں لیا گیا۔ نئی دہلی — صدر جو بائیڈن کی دعوت پر وائٹ ہاؤس میں منعقد ہونے والے چار ممالک امریکہ، بھارت، آسٹریلیا اور جاپان پر مشتمل گروپ ‘کواڈ’ کے اجلاس میں کھلے اور جبر سے آزاد انڈو پیسفک خطے کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اس موقعے پر جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں چاروں ممالک

Read more

سول بیوروکریسی میں اصلاحات: کیا پاکستان میں طرزِ حکمرانی بہتر ہو گی؟

حکومت یہ قدم ‘سول سرونٹس رولز’ میں کی گئی ترامیم کی روشنی میں اٹھا رہی ہے جو گزشتہ سال ہی منظور کی گئی ہیں۔ وفاقی وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کی مشقیں اس سے قبل 2019 اور 2020 میں بھی محدود پیمانے پر آزمائشی بنیادوں پر کی جا چکی ہیں۔ کراچی — وزیرِ اعظم عمران خان نے رواں ماہ 22 ستمبر کو ایک طرف تو تمام وفاقی وزرا کے ساتھ انہیں سونپی گئی وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کے لیے ایک معاہدے پر

Read more

وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب: ‘افغان عوام کی فوری مدد اور طالبان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے’

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغان عوام کی فوری مدد کی جائے تاکہ وہ غربت کی دلدل سے باہر نکل سکیں اور وقت ضائع کیے بغیر مستقبل کو نظر میں رکھتے ہوئے عمران خان کے بقول ضرورت اس بات کی ہے کہ افغان عوام کی ہر طرح سے مدد کی جائے۔

Read more

آسام پولیس کی فائرنگ کی ویڈیو وائرل؛’ کیا ایک شخص سیکڑوں اہلکاروں کے لیے اتنا بڑا خطرہ بن گیا؟‘

بھارت کی مشرقی ریاست آسام میں پولیس کی سرکاری زمین سے مبینہ تجاوزات ہٹانے کی مہم کے دوران تشدد کے واقعات میں دو افراد ہلاک اور پولیس اہل کاروں سمیت کم از کم 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Read more

بلنکن کی پاکستان، چین اور روس کے سفارت کاروں سے ملاقات؛ ’عالمی برادری طالبان پر دباؤ ڈالنے پر متحد ہے‘

امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ طالبان کی بین الاقوامی سطح پر قبولیت اور عالمی برادری سے تعلقات کا انحصار ان کے عملی اقدامات پر ہوگا۔

Read more

سزائے موت اور ہاتھ کاٹنے جیسی سزائیں بحال کی جائیں گی: طالبان

طالبان کے بانی رہنما اور امورِ جیل خانہ جات کے وزیر ملا نورالدین ترابی نے کہا ہے کہ طالبان کی ماضی کی حکومت کی طرح اس مرتبہ بھی ملک میں سزائے موت اور ہاتھ کاٹنے جیسی سزاؤں پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

Read more

بھارت کا پاکستان پر ‘ہائبرڈ دہشت گردوں’ کی حوصلہ افزائی کا الزام

بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ متنازع کشمیر کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر تازہ ترین مبینہ در اندازی میں عسکریت پسندوں سے ہونے والی جھڑپ میں تین مسلح افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ ان کے ساتھیوں کو زندہ یا مردہ پکڑنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

Read more

صبر و تحمل سے کام لیں اور افغانستان کو تنہا نہ چھوڑیں: پاکستان کا عالمی برادری کو مشورہ

پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ حقیقت پسندی اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے۔

Read more

ویزہ کے باوجود پاکستان میں داخلے پر پابندی کا الزام، طالبان نے احتجاجاََ طورخم سرحد بند کر دی

افغانستان میں طالبان کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد پاکستان کے ساتھ مصروف ترین سرحدی گزرگاہ طورخم کو پہلی بار جمعرات کی صبح دو طرفہ تجارت اور ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

Read more

حراست میں لیے گئے صحافی وارث رضا کی 16 گھنٹے بعد واپسی، کالم سے متعلق پوچھ گچھ

فائل فوٹو کراچی — سینئر صحافی، کالم نویس اور ماضی میں سیاسی کارکن رہنے والے وارث رضا کو کراچی سے حراست میں لیا گیا اور لگ بھگ 16 گھنٹے بعد وہ بخیریت گھر واپس پہنچ گئے۔ وارث رضا کے اہلِ خانہ کے مطابق رینجرز کے اہلکار ان کو اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔ اہلِ خانہ کا مزید کہنا تھا کہ وارث رضا نے بتایا کہ انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کرکے ان کی صحافی ذمہ داریوں اور اتوار کو اخبار

Read more

نئی دہلی میں اسد الدین اویسی کی رہائش گاہ پر حملہ؛ ’یہ انتہا پسندی کا معاملہ ہے‘

نئی دہلی کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے مطابق زیرِ حراست افراد کو واردات کے مقام سے پکڑا گیا ہے۔ پوچھ گچھ میں انھوں نے کہا کہ وہ اسد الدین اویسی کے مبینہ ہندو مخالف بیانات پر احتجاج کر رہے تھے۔ (فائل فوٹو) نئی دہلی — آل انڈیا مجلس اتحادِ المسلمین کے صدر اور حیدرآباد سے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی کی دہلی کے پوش علاقے اشوک روڈ پر واقع سرکاری رہائش گاہ پر ہندوؤں کے ایک گروپ نے حملہ کیا

Read more

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: پاکستانی کرکٹرز کے پاس ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں کا بہترین موقع

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے ٹیم کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی کی صورت میں میگا ایونٹ کی تیاریوں کو موقع فراہم کیا ہے۔

Read more

طالبان کا اقوامِ متحدہ کے لیے سفیر نامزد، جنرل اسمبلی سے خطاب کی درخواست

طالبان حکومت نے اقوامِ متحدہ کے لیے سہیل شاہین کو اپنا نیا سفیر نامزد کیا ہے اور عالمی ادارے سے درخواست کی ہے کہ افغانستان کے قائم مقام وزیرِ خارجہ کو رواں ہفتے جنرل اسمبلی سے خطاب کی اجازت دی جائے۔

Read more

’افغانستان میں طالبان کی کامیابی سے پاکستان میں انتہا پسند سر اٹھا سکتے ہیں‘

پاکستان میں بعض عناصر افغانستان میں آنے والی حالیہ تبدیلی کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔ مبصرین کے مطابق وہ پاکستان میں بھی ایسی ہی تبدیلی کی خواہش رکھتے ہیں۔

Read more

’افغانستان میں تبدیلی کے پاکستان کی معیشت پر اثرات آنا شروع ہو چکے ہیں‘

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے قیام اور امریکہ کے انخلا کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی سیاسی تبدیلیوں کے اثرات ہر شعبے بالخصوص معیشت پر مرتب ہو رہے ہیں۔

Read more

آبدوزوں کے معاہدے کا تنازع: میخواں اور بائیڈن کے درمیان رابطہ متوقع

فرانس نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میخواں آئندہ چند دنوں میں اس سفارتی تنازع پر بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو آسٹریلیا کی جانب سے پیرس کے ساتھ آبدوزوں کی خریداری کا معاہدہ ختم کرنے کے سبب ہوا ہے۔

Read more

الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر تنازع: ‘صرف خرابی کے ڈر سے ٹیکنالوجی کو مسترد نہیں کیا جا سکتا’

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات کا بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور کرایا جائے گا جس کے بعد الیکشن کمیشن بھی اس قانون پر عمل درآمد کا پابند ہو گا۔

Read more

کابل میں آخری ڈرون حملہ سنگین غلطی تھی؛ امریکی فوج کا اعتراف

امریکہ کی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل فرینک مکینزی نے اعتراف کیا ہے کہ افغانستان سے انخلا کے آخری مرحلے میں دارالحکومت کابل میں ڈرون حملے میں ان دہشت گردوں کو ہلاک نہیں کیا گیا جو ایئر پورٹ پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

Read more

طالبان سے تمام افغان نسلی اقلیتوں پر مشتمل حکومت کے قیام پر بات چیت شروع کر دی ہے: عمران خان

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کے تمام نسلی برادریوں پر مشتمل ایک جامع حکومت کے لیے طالبان سے بات چیت شروع کر دی ہے۔

Read more

آب و ہوا کی تبدیلی کے مسائل پر ٹھوس پالیسی کی ضرورت ہے، بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کے روز ایک اجلاس کے دوران، جس میں چھ سربراہان مملکت اور تین کثیرالجہتی تنظیموں کے قائدین بھی شریک تھے، خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے فوری ٹھوس اقدامات کی ضرورت اس لیے بھی ہے کہ اس سے عالمی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

Read more

چین میں انسانی حقوق کی صورتحال پرحکومتوں کو توجہ دینے کی ضرورت ہے، ماہرین

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اعلیٰ عہدیدار نے پیر کو کہا کہ ان کا دفتر چین کی جانب سے 9 ستمبر کو اپنا انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان برائے 2021 تا 2025 جاری کیے جانے کے بعد اس ملک کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ میں "انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں” کے الزام پر ایک رپورٹ کو حتمی شکل دے رہا ہے۔

Read more

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ سازش کے تحت ختم کیا گیا: پاکستان کا دعویٰ

اسلام آباد سے وائس آف امریکہ کے نمائندے عاصم علی رانا کے مطابق شیخ رشید نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کرکٹ کے ذمہ داران کو پاکستان میں تماشائیوں کے بغیر کھیلنے کی بھی پیش کش کی تھی البتہ مہمان ٹیم کی انتطامیہ اس پر قائل نہ ہوئی۔

Read more

امریکہ برطانیہ اور آسٹریلیا کے جوہری آبدوزوں کے معاہدے پر چین اور فرانس سخت برہم

چین اور فرانس نے امریکہ، برطانیہ کی جانب سے آسٹریلیا کو جوہری طاقت سے لیس آبدوزوں کی تیاری میں مدد کے معاہدے پر برہمی کا اظہار کیا ہے جس کے بعد وائٹ ہاؤس جمعرات کو کشیدگی کم کرنے کی کوشش کرتا دکھائی دیا ہے۔

Read more

افغانستان کی صورتِ حال، بلوچستان کے حالات میں کیا تبدیلی لاسکتی ہے؟

افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد خطے کی سیاسی اور معاشی صورتِ حال پر اس کے گہرے اثرات مرتب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ افغانستان سے اس کے پڑوسی ممالک میں سب سے طویل 2600 کلو میٹر سے زائد کی سرحد پاکستان کے ساتھ ہے اور اس میں سے 1468 کلومیٹر طویل سرحد پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساتھ ہے۔

Read more

طالبان کا خوف، افغان مرد و خواتین فٹبالرز اہلِ خانہ کے ہمراہ لاہور پہنچ گئے

افغانستان میں میرا فٹبال کھیلنا جرم بن گیا تھا۔ میں اپنا ملک چھوڑنا نہیں چاہتی تھی۔ مجھے صرف میرے فٹبال کھیلنے کے شوق نے افغانستان چھوڑنے پر مجبور کیا۔

Read more

ٹرمپ دور کے آخری ایام پر کتاب، ‘امریکی جنرل نے چین کو حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی’

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدِ صدارت کے آخری ایام سے متعلق ایک نئی کتاب میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق صدر کی جانب سے کسی بھی غیر دانش مندانہ فیصلے کے امکان کے پیشِ نظر امریکی جنرل مارک ملی نے اپنے طور پر چین کو یقین دہانی کرائی تھی کہ امریکہ اس پر کوئی حملہ نہیں کرے گا۔

Read more

طالبان کا عالمی برادری سے افغانستان کی امداد جاری رکھنے کا مطالبہ

افغانستان میں طالبان کے عبوری وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغانستان دنیا کے دیگر ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ البتہ ان سے کہیں گے کہ افغانستان پر دباؤ نہ ڈالیں۔

Read more

بلنکن کا پاکستان سے متعلق بیان، ‘امریکہ چاہتا ہے کہ اسلام آباد طالبان پر دباؤ ڈالے’

امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ افغانستان میں پاکستان کے بہت سے مفادات ہیں جن میں سے بعض امریکی مفادات سے مطابقت نہیں رکھتے۔

Read more

‘افغانستان میں ایک حکومت موجود ہے، بین الاقوامی برادری چاہے تو اس سے بات کرے یا تنہا چھوڑ دے’

امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ افغانستان کی بدلتی صورت حال میں امریکی خفیہ ادارے ‘سی آئی اے’ کے ڈائریکٹر ولیم برنز کا دورۂ اسلام آباد اور عسکری قیادت سے ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطوں کا حصہ ہے۔ اور یہ بین الاقوامی برادری کی افغانستان میں تشویش اور دلچسپی کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

Read more

نائن الیون کی بیسویں برسی پر تقاریب میں بائیڈن، سابق صدور سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

امریکہ کے شہر نیو یارک کے گراؤنڈ زیرو پر ہفتے کو گیارہ ستمبر کے حملوں کی بیسویں برسی پر صدر جو بائیڈن اور سابق صدور، براک اوباما اور بل کلنٹن نے ہلاک ہونے والوں کے اہلِ خانہ اور رضا کاروں کے ساتھ مل کر ستمبر الیون میموریل پلازہ پر تقریب میں شرکت کی۔

Read more

نائن الیون کی تاریخ کو اگلی نسل تک پہنچانے میں گمراہ کن معلومات کس طرح رکاوٹ بن رہی ہیں؟

نجلہ بدر نے گزشتہ برس امریکہ کی ریاست نیو جرسی کے ہائی اسکول کی اپنی کلاس میں نائن الیون کی تاریخ پر بات نہیں کی تھی۔ یہ وبا کا دور تھا اور آن لائن کلاسوں کے دوران وہ اس موضوع پر طلبہ سے بات نہیں کرنا چاہتی تھیں۔

Read more

گیارہ ستمبر 2001 کا وہ دن 20 برس بعد بھی میرے لئے اتنا ہی خوفناک ہے: جان سمونئین کی یادیں

11ستمبر 2001 کو امریکہ پر دہشت گرد حملوں کے بیس سال بعد کسی ایسے شخص سے بات کرنا جو ان حملوں میں بچ رہا بہت اچنبھے کی بات لگتی ہے۔ اور تین ہزار کے قریب لوگوں کی ہلاکت کے اس واقعے میں محفوظ رہنے والے نیو یارک کےجان سمونئین بھی اسے کسی معجزے سے کم تصور نہیں کرتے۔ اور بیس سال بعد بھی اسے اپنی زندگی کا خوفناک ترین دن قرار دیتے ہیں۔

Read more

پاکستان کا افغانستان کے ساتھ تجارت روپے میں کرنے کا فیصلہ، تجزیہ کار کیا کہتے ہیں؟

ایسے میں جب افغانستان کے معاشی حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں، زر مبادلہ کے ذخائر تقریباً ختم ہو رہے ہیں اور عالمی مالیاتی اداروں نے بھی انکی امداد اور قرضوں کو فی الوقت روک رکھا ہے،پاکستان نے افغانستان کے ساتھ ڈالر کے بجائے روپے میں تجارت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Read more

امریکہ کے صدر کا چینی ہم منصب سے رابطہ، 90 منٹ تک اہم امور پر گفتگو

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے چین کے ہم منصب شی جن پنگ سے 90 منٹ تک ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ دونوں ملکوں کے سربراہانِ مملکت کے درمیان ہونے والا یہ سات ماہ میں پہلا رابطہ ہے۔

Read more

نائن الیون کے 20 سال: القاعدہ کا ماضی اور مستقبل

افغانستان پر سوویت یونین کے قبضے کے خلاف 1980 کی دہائی میں ہونے والی جنگ سے جنم لینے والی تنظیم ‘القاعدہ’ اسامہ بن لادن کی قیادت میں امریکہ کے لیے بتدریج خطرہ بنتی گئی اور بالآخر اس کے دہشت گردوں نے 11 ستمبر 2001 کے ہولناک حملے کیے۔

Read more

سلامتی کونسل کا اجلاس: افغان مندوب کا طالبان پر پابندیاں لگانے اور انہیں تسلیم نہ کرنے کا مطالبہ

اقوامِ متحدہ میں افغانستان کے مندوب غلام اسحاقزی نے سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طالبان کو تسلیم نہ کرے اور ان پر مزید پابندیاں عائد کی جائیں۔

Read more

سرکاری ملازمت کرنی ہے یا کاروبار، پہلے کرونا ویکسین لگوائیں؛ صدر بائیڈن کا نیا لائحہ عمل

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو لگ بھگ ایک کروڑ امریکی ملازمین کے لیے کرونا ویکسین کو لازم قرار دیا ہے جن میں نجی شعبے کے ملازمین کے ساتھ ساتھ شعبہ صحت سے وابستہ ورکرز اور فیڈرل کنٹریکٹرز بھی شامل ہیں۔

Read more

افغانستان میں القاعدہ دوبارہ سر اٹھانے کی کوشش کر سکتی ہے: امریکی وزیرِ دفاع

امریکہ کے وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد عسکریت پسند تنظیم القاعدہ دوبارہ سر اٹھانے کی کوشش کر سکتی ہے۔

Read more

’افغان طالبان کے لیے پاکستان مخالف عناصر کو پر تشدد کارروائیوں سے روکنا چیلنج ہو گا‘

طالبان نے گزشتہ ماہ کابل پر قابض ہونے کے بعد متعدد بار اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کی سرزمین پاکستان سمیت کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال ہونے کی بالکل اجازت نہیں دیں گے۔ البتہ پاکستان میں حالیہ ہفتوں تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Read more

امریکہ کا طالبان کی عبوری کابینہ پر اظہارِ تشویش، چین افغان حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم

افغانستان میں نئی حکومت کے لیے طالبان کی عبوری کابینہ میں شامل بعض نام امریکہ اور اقوامِ متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں ہیں۔ جس کے بعد یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ عالمی برادری طالبان کی کابینہ تسلیم بھی کرے گی یا نہیں۔؟

Read more

افغانستان میں پاکستان مخالف مظاہرے، ڈی جی آئی ایس آئی کے دورے کا ردِعمل یا کوئی اور وجہ؟

افغان طالبان نے جہاں ناقابلِ تسخیر سمجھے جانے والے صوبے پنجشیر پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے وہیں ملک میں طالبان اور پاکستان مخالف مظاہروں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

Read more

نائن الیون حملے: خالد شیخ محمد سمیت دیگر ملزمان کے خلاف عدالتی کارروائی کا دوبارہ آغاز

امریکہ میں 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے مبینہ منصوبہ ساز خالد شیخ محمد اور دیگر چار ملزمان کے خلاف عدالتی کارروائی واقعے کے 20 برس مکمل ہونے سے چند روز قبل دوبارہ شروع ہو رہی ہے جس سے متاثرین کو انصاف ملنے کی نئی امید پیدا ہوئی ہے۔

Read more

طالبان نے نگران کابینہ کا اعلان کر دیا، حسن اخوند قائم مقام وزیر اعظم مقرر

طالبان نے منگل کے روز اپنی نگران کابینہ کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے جس میں طالبان نے اپنے پرانے کارکنوں کو اہمیت دیتے ہوئے اعلی عہدوں ان شخصیات کو مقرر کیا ہےجو امریکی قیادت کی اتحادی افواج اور ان کے ساتھ شامل افغان حکومت کے خلاف 20 سالہ جنگ میں نمایاں رہی ہیں۔

Read more

پاکستان، طالبان کے ساتھ تعلقات رکھنے کے لیے دنیا کو کیوں قائل کر رہا ہے؟

افغانستان کے دارالحکومت کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد دنیا کے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ پاکستان کے دورے کر رہے ہیں اور پاکستان دنیا کو قائل کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے اور طالبان کے ساتھ رابطہ رکھا جائے۔

Read more

طالبان کا پنجشیر کو فتح کرنے کا دعویٰ، مزاحمتی محاذ کے سربراہ کی جنگ بندی کی مشروط پیش کش

طالبان مخالف مزاحمتی محاذ کے سربراہ احمد مسعود نے گزشتہ کئی روز سے پنجشیر میں جاری لڑائی ختم کرنے کی مشروط پیش کش کر دی ہے۔ تاہم طالبان نے وادی پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کیا ہے۔

Read more

افغانستان میں خانہ جنگی کا ‘امکان’ ہے، امریکی جنرل مارک ملی کا انتباہ

امریکہ کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں خانہ جنگی ہو سکتی ہے اور ایسی صورت میں دہشت گرد گروپ دوبارہ سر اُٹھا سکتے ہیں۔

Read more

‘ڈی جی آئی ایس آئی صورتِ حال کا جائزہ لینے کابل گئے ہیں’

پاکستان کے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید سے قبل امریکہ، ترکی اور قطر کے انٹیلی جنس حکام بھی افغانستان کے دورے کر چکے ہیں۔ لہٰذا جنرل فیض کے دورے پر پروپیگنڈا غیر ضروری ہے۔

Read more

’کیا بھارت طالبان کی حکومت تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے؟‘

بھارت کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان سے جب پوچھا گیا کہ کیا قطر میں بھارت کے سفیر اور طالبان رہنما شیر محمد ستنکزئی کی ملاقات سے یہ مفہوم نکالا جائے کہ بھارت طالبان حکومت کو تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے تو انھوں نے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہو گا۔ بھارت نے قطر میں تعینات اپنے سفارت کار دیپک متل کی طالبان رہنما شیر محمد ستنکزئی سے ملاقات کے دو روز بعد کہا کہ نئی دہلی

Read more

طالبان کا چین کی جانب جھکاؤ، امریکہ کی نئی افغان حکومت سے متعلق انتظار کی پالیسی

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ افغانستان کے طالبان حکمرانوں کے ساتھ معاملات غیر یقینی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں جب کہ امریکہ افغانستان میں موجود اپنے 100 شہریوں کے انخلا کے لیے کام کر رہا ہے۔

Read more

کیا طالبان خواتین کو نمائندگی دینے کے اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ رہے ہیں؟

افغان طالبان کے خواتین کو کابینہ میں شامل نہ کرنے کے عندیے کے بعد ایک بار پھر انسانی حقوق اور خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے سے متعلق اُن کے وعدوں پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Read more

‘افغان خواتین کام کر سکتی ہیں لیکن انہیں وزارت ملنے کا امکان نہیں’

طالبان مسلسل اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ ان کی حکومت میں خواتین کو شریعت کے مطابق کام کی اجازت ہو گی لیکن اب طالبان ترجمان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت میں خواتین کو کوئی وزارت نہیں ملے گی۔

Read more

امریکہ: طوفانی بارشوں سے تباہی، نیو یارک اور نیو جرسی میں ایمرجنسی نافذ

سمندری طوفان آئیڈا کے اثرات امریکہ کے شمال مشرقی حصوں میں بھی نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ نیو یارک شہر اور نیو جرسی میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتِ حال کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

Read more

افغانستان سے انخلا کے بعد امریکہ اور پاکستان کے تعلقات پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

افغانستان سے امریکہ کی فوج کے انخلا کا عمل مکمل ہونے پر صدر جو بائیڈن انتظامیہ کا پاکستان کے تعاون کے بارے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

Read more

بھارت اور طالبان میں رابطے، کیا نئی دہلی افغان پالیسی پر نظرِ ثانی کر چکا ہے؟

بھارت کے قطر میں سفارت کار دیپک متل کی طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ شیر محمد عباس ستنکزئی سے ملاقات کو نئی دہلی کے سیاسی و سفارتی حلقوں میں توجہ اور دلچسپی کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے اور یہ نتیجہ اخذ کیا جا رہا ہے کہ بھارت اور طالبان دونوں نے ایک دوسرے کے حوالے سے مؤقف میں نرمی پیدا کی ہے۔

Read more

حکومت سازی کے لیے طالبان شوریٰ کا اجلاس، معیشت اور سیکیورٹی بڑے چیلنج

افغانستان میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے طالبان ںے کئی اہم فیصلے کیے ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں افغانستان کی نئی حکومت کے لیے معاشی بحران پر قابو پانے سمیت سیکیورٹی اور حکومت میں تمام طبقات کی شمولیت بڑا چیلنج ہے۔

Read more

افغان سرحد سے باڑ ہٹانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: شیخ رشید

پاکستان کے وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افغان طالبان کا پاک، افغان سرحد سے باڑ ہٹانے کا بیان اُن کے علم میں ہے۔ تاہم سرحد پر باڑ ایک حقیقت ہے اور یہ بڑی مشکل سے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے لگائی ہے جسے ہٹانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

Read more

افغانستان کی بدلتی صورتِ حال: ‘فیصلہ ساز ادارے صورتِ حال کو سمجھ نہیں رہے’

 افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے باوجود پاکستان نے افغانستان کے ساتھ اپنی تمام سرحدی گزرگاہیں کھلی رکھی ہیں تاہم مہاجرین کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں۔ ایسے میں پاکستان کی بری فوج کی قیادت نے اراکین پارلیمنٹ کو خطے کی بدلتی ہوئی صورتِ حال پر پیر کو بریفنگ دی ہے۔

Read more

امریکی انخلا کے بعد طالبان کا جشن، کابل ایئرپورٹ کا بھی کنٹرول سنبھال لیا

طالبان نے افغانستان سے امریکی افواج کے مکمل انخلا کے بعد ہوائی فائرنگ کر کے جشن منایا جس کے بعد مسلح جنگجوؤں نے کابل ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

Read more

کابل: امریکی فضائی کارروائی میں عام شہریوں کی بھی ہلاکت

امریکہ کی جانب سے افغانستان میں اتوار کو داعش کے خلاف کی جانے والی فضائی کارروائی میں عام شہریوں کی بھی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ وہ ان ہلاکتوں سے متعلق تفصیلات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Read more

امریکہ: سمندری طوفان آئیڈا سے تباہی، نیو اورلینز میں بجلی معطل

سمندری طوفان آئیڈا امریکہ کی صنعتی ریاست لوئزیانا سے ٹکرا گیا ہے جس کے باعث شدید طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست کے شہر نیو اورلینز میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے جب کہ طوفان کے باعث ایک شخص کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔

Read more

بھارت میں ایک دن میں ایک کروڑ افراد کرونا ویکسی نیشن

بھارت کی وزارتِ صحت نے ایک بیان میں بتایا کہ جمعے کو ایک کروڑ سے زائد افراد کو کرونا ویکسین لگائی گئی جو ملک میں جاری ویکسی نیشن مہم میں یومیہ سب سے زیادہ افراد کو ویکسین لگانے کا ریکارڈ ہے۔ اس سے پہلے بھارت میں ایک دن میں 92 لاکھ افراد کو ویکسین دی گئی تھی۔

Read more

طالبان نے کابل ایئر پورٹ جانے والے متعدد راستے بند کر دیے

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ پر ہونے والے خود کش حملے کے بعد طالبان نے ہفتے کو ایئر پورٹ کے اطراف لوگوں کے اجتماع کو روکنے کے لیے اضافی مسلح اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔

Read more

طالبان افغانستان میں امریکی سفارتی موجودگی برقرار رکھنا چاہتے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کے لئے صدر بائیڈن کی جانب سے مقرر کردہ ڈیڈ لائن 31 اگست میں اب چند ہی روز باقی رہ گئے ہیں۔ ایک جانب جہاں امریکہ افغانستان میں اپنی موجودگی کے بارے میں اہم نوعیت کے فیصلے کر رہا ہے، وہیں طالبان کابل ایئرپورٹ کا مکمل کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینے کی تیاری کر رہے ہیں۔

Read more

افغانستان میں امریکہ کا ڈرون حملہ، داعش کے حملوں کا مبینہ منصوبہ ساز ہلاک

امریکہ کی فوج نے داعش خراسان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی ایک فضائی کارروائی کی ہے جس میں شدت پسند تنظیم داعش کے حملوں کے مبینہ منصوبہ ساز کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

Read more

’پاکستان چاہتا ہے امریکہ طالبان سے سفارتی رابطوں کا کوئی طریقہ وضع کرے‘

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے مفاد میں ہے کہ باہمی تعلقات میں ماضی کے مسائل کو نظر انداز کر کے مل کر کام کریں۔

پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے امریکہ کے اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ افغانستان میں مل کر کام کرنے میں ہی امریکہ اور پاکستان کا مفاد ہے۔ اس کے لیے یہ ضروری ہے کہ واشنگٹن اور اسلام آباد باہمی تعلقات کو بہتر کریں۔

Read more

افغانستان کے لیے خطرہ بننے والی داعش خراسان کون ہے؟

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر جمعرات کو ہونے دھماکوں کی ذمے داری داعش خراسان نامی گروپ نے قبول کی ہے۔ ان دھماکوں میں امریکہ کے 12 فوجی اہلکاروں سمیت درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Read more

کابل ایئرپورٹ دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی، ہلاکتوں کی تعداد 85 ہو گئی

کابل ایئرپورٹ کے باہر جمعرات کو ہونے والے دو دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 85 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ دہشت گرد تنظیم داعش نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

Read more

افغانستان سے امریکی انخلا: پاکستان میں مسافروں کے عارضی قیام کے انتظامات

وائس آف امریکہ کو حاصل دستاویزات کے مطابق اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے 20 اگست کو ایک ڈپلومیٹک نوٹ کے ذریعے وزارتِ خارجہ سے چکلالہ کے نور خان ائیربیس پر تین قسم کے مسافروں کے لیے ٹرانزٹ سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

Read more

کرونا وبا سے متعلق 10 لاکھ سے زائد ‘خطرناک’ ویڈیوز ہٹا دی گئیں: یوٹیوب

واشنگٹن — دنیا کے مقبول ترین ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب نے کہا ہے کہ کرونا وبا کے آغاز کے بعد سے اب تک 10 لاکھ سے زائد ایسی ویڈیوز کو ہٹایا جا چکا ہے جو کرونا وائرس سے متعلق ‘خطرناک گمراہ کن معلومات’ پر مبنی تھیں۔

Read more

امریکہ میں خواتین نے ووٹ کا حق کیسے حاصل کیا؟

ویب ڈیسک — انتھونی سوزن انیسویں صدی میں امریکہ میں حقوقِ نسواں کی صفِ اول کی سرگرم رہنماؤں میں شامل تھیں۔ انہیں 1872 میں ایک ایسے ‘جرم’ کی پاداش میں سزا سنائی گئی تھی جسے بعد میں قانون اور آئین نے ان ہی کا نہیں بلکہ امریکہ کی خواتین کا آئینی حق تسلیم کیا۔

Read more

داسو ڈیم پر کام دوبارہ شروع، چینی انجینئرز پر حملے کے بعد سیکیورٹی میں اضافہ

صوبہ خیبر پختونخوا کے شمالی پہاڑی علاقے ضلع کوہستان میں چین کے تعاون سے بننے والے داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر تعمیراتی کام دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ یہ کام گزشتہ ماہ چینی انجینئرز کے قافلے پر ہونے والے مبینہ خود کش حملے کے بعد روک دیا گیا تھا۔

Read more

افغانستان سے ہندوؤں اور سکھوں کا انخلا، بھارت میں متنازع شہریت بل پھر زیرِ بحث

بھارت کی جانب سے افغانستان سے اپنے شہریوں، افغان ہندوؤں اور سکھوں کو بحفاظت نکالنے کا عمل جاری ہے۔ حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک 800 سے زائد افراد کو کابل سے بھارت لایا جا چکا ہے جن میں افغانستان میں بھارت کے سفیر اور سفارتی عملے کے لوگ بھی شامل ہیں۔

Read more

افغانستان میں طالبان قبضے کے بعد بھارتی کشمیر میں نئے خدشات جنم لینے لگے

افغانستان میں طالبان قبضے کے بعد بھارت میں یہ خدشات زور پکڑ رہے ہیں کہ افغان طالبان بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کا رُخ بھی کر سکتے ہیں۔ ان خدشات پر بھارتی کشمیر کے سیاسی حلقوں، سیکیورٹی فورسز اور سیاسی و دفاعی تجزیہ کاروں کی طرف سے مختلف آرا کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Read more

جب برطانیہ کی فوج نے وائٹ ہاؤس کو آگ لگائی

امریکہ میں صدر کی رہائش گاہ نے تاریخ کے کئی نازک، خوش گوار اور ہولناک اداور دیکھے ہیں۔ ان میں 24 اگست 1814 ایک ایسا ہی ہولناک دن ہے جب برطانوی فوج نے وائٹ ہاؤس کو آگ لگا دی تھی۔

وائٹ ہاؤس کی عمارت کئی اعتبار سے تاریخی اہمیت کی حامل ہے۔ اس کا سنگِ بنیاد 1792 میں رکھا گیا تھا۔ دنیا بھر سے فنِ تعمیر کے ماہرین سے عمارت کے ڈیزائن کے لیے تجاویز طلب کی گئی تھیں اور پھر آئر لینڈ کے ماہرِ تعمیرات جیمز ہوبن کا ڈیزائن منظور کیا گیا۔

Read more

چین کو کارکنوں پر پے در پے حملوں پر تشویش: کیا مشترکہ حکمتِ عملی کام آئے گی؟

اسلام آباد — اسلام آباد اور بیجنگ نے پاکستان میں چینی کمپنیوں کی سیکیورٹی کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں چینی کارکنوں پر حالیہ حملوں پر چین کو تشویش ہے لیکن وہ خوف زدہ نہیں۔

Read more

کابل کے میوزک اسکول کا مستقبل خطرے میں: ‘یہاں ساز خاموش ہیں’

کابل — طالبان کی حکومت 2001 میں ختم ہوئی تو افغانستان میں ہر جانب تباہی پھیلی ہوئی تھی اور آسٹریلیا سے احمد سرمست افغانستان میں ایک مشن پر جانے کی تیاری کر رہے تھے۔ ان کا مشن اپنے ملک میں فنِ موسیقی کی بحالی تھا۔

Read more

کنگسٹن ٹیسٹ: پاکستان کی پہلی اننگز ڈکلیئر کر کے سیریز بچانے کی کوشش

ویب ڈیسک — کنگسٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام تک ویسٹ انڈیز نے تین وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز بنا لیے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان نے 302 رنز پر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔

Read more

کابل ایئرپورٹ کے داخلی دروازے پر فائرنگ سے افغان اہلکار ہلاک، صورتِ حال بدستور کشیدہ

ویب ڈیسک — افغان دارالحکومت کابل کے ہوائی اڈے پر مقامی سیکیورٹی فورسز اور نامعلوم حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں افغان فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔

Read more

افغانستان کے صوبہ بغلان میں جھڑپیں، تین اضلاع پر طالبان مخالف فورسز نے دوبارہ قبضہ کر لیا

ویب ڈیسک — افغانستان کی طالبان کے ہاتھوں ختم ہونے والی حکومت کی وفادار فورسز نے ملک کے شمال میں تین اضلاع کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Read more

پاکستان اور افغانستان میں تجارت بحال، تاجر خدشات کا شکار کیوں ہیں؟

کراچی — افغانستان کے دارالحکومت کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان کئی روز تک معطل رہنے والی تجارت ایک بار پھر سے بحال ہو گئی ہے۔

Read more

ضرورت پڑی تو کابل ائیرپورٹ سے باہر جا کر امریکی شہریوں کی مدد کریں گے، ترجمان

ویب ڈیسک — امریکی فوج کے ہیلی کاپٹرز نے 96 افغان شہریوں کو کابل کے مختلف علاقوں سے نکال کر کابل ائیر پورٹ پر پہنچایا ہے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ امریکی فوج کے فضائی آپریشن کو کابل ائیر پورٹ کی فضائی حدود کے باہر تو سیع دی گئی ہے۔

Read more

انخلا کا کام مکمل ہونے تک مشن جاری رہے گا، بائیڈن

ویب ڈیسک — صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ جولائی سے اب تک 18000 سے زائد افراد کو افغانستان سے نکالا جا چکا ہے، جن میں امریکی شہری، اور 20 سال تک امریکی فوج کے ساتھ کام کرنے والے افغان باشندے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انخلا کا کام اس وقت تک جاری رہے گا جب تک یہ مشن مکمل نہیں ہو جاتا۔

Read more

افغانستان کے حالات و واقعات بیان کرنے والے نو مقبول ناول

انگریزی لٹریچر کی بے شمار کتابوں میں افغانستان کا موضوع زینت بنا ہے جن میں افغان جنگ اور اس سے جُڑی متعدد کہانیاں بیان کی گئی ہے۔ کراچی — افغانستان کا نام سنتے ہی بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں جہاں جنگ و جدل کا خیال آتا ہے وہیں لٹریچر سے محبت کرنے والوں کے لیے یہ ملک ایک مختلف حیثیت رکھتا ہے۔ انگریزی لٹریچر کی بے شمار کتابوں میں افغانستان کا موضوع زینت بنا ہے جن میں افغان جنگ اور

Read more

کابل: امریکی طیارے سے گر کر ہلاک ​ہونے والوں میں افغان فٹ بالر بھی شامل

افغان حکام نے جمعرات کو نیشنل جونیئر فٹ بال ٹیم کے نوجوان کھلاڑی ذکی انواری کی کابل سے روانہ ہونے والے امریکی طیارے سے گر کر ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ویب ڈیسک — افغان حکام نے جمعرات کو نیشنل جونیئر فٹ بال ٹیم کے نوجوان کھلاڑی ذکی انوری کی کابل سے روانہ ہونے والے امریکی طیارے سے گر کر ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ افغانستان کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس نے اپنے فیس بک

Read more

پشاور میں افغانستان کے یومِ آزادی کی تقریب، پاکستان مخالف مبینہ نعروں پر گرفتاریاں

پشاور — افغانستان کے 102 ویں یومِ آزادی کے سلسلے میں پشاور میں مقیم درجنوں افغان باشندوں کا جشن اس وقت ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا جب بعض افراد نے طالبان کے خلاف اور افغان صدر اشرف غنی کے حق میں نعرے بازی کی۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں 17 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

Read more

اسلام آباد: جامعہ حفصہ پر طالبان کے پرچم لگا دیے گئے، انتظامیہ کا کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد — اسلام آباد کی مشہور لال مسجد سے منسلک جامعہ حفصہ میں طالبان کے جھنڈے لگانے پر انتظامیہ نے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ مسجد کے ترجمان کے مطابق خطیب لال مسجد و مہتمم جامعہ حفصہ مولانا عبدالعزیز غازی نے کل لال مسجد میں نفاذِ شریعت و فتح مبین کانفرنس کے انعقاد کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔

Read more

‘افغانستان میں طالبان آ گئے لیکن کرکٹ کہیں نہیں جا رہی’

کراچی — طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل پر قبضہ کر لیا ہے جس کے بعد اُن کے ممکنہ دورِ حکومت میں خواتین کی تعلیم اور انسانی حقوق کے علاوہ کرکٹ کے حلقوں میں ملک میں کھیل کے مستقبل کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

Read more

سرکاری میڈیا پر طالبان کا کنٹرول، ‘جنگجو خواتین اینکرز کو بھی انٹرویو دے رہے ہیں’

پشاور — افغانستان پر مکمل قبضہ کرنے کے بعد طالبان نے سرکاری میڈیا کا کنٹرول بھی سنبھال کر خواتین اینکرز سمیت میڈیا ورکرز کو کام پر واپس آنے کی ہدایت کی ہے۔

Read more