مسلم لیگ (نواز) کے سینیئر نائب صدر پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سینیٹ امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے مرحلے میں مسلم لیگ نون کے رہنما پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ نون لیگ کے رہنما پرویز رشید پنجاب ہاؤس کے نادہندہ ہیں، اس لیے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔

پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے تنقید برداشت نہیں ہوتی۔ میں تنقید کرتا ہوں، اس لیے مجھے ایوان سے باہر رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔

پرویز رشید نے کہا کہ میرے خلاف جعلی ڈیمانڈ بنائی گئی، جعلی ڈیمانڈ ختم کرانے کے لیے پیسے دینے کو تیار ہوں، آپ دروازے بند کر سکتے ہیں لیکن میری آواز بند نہیں کر سکتے۔

پرویز رشید نے کہا کہ میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل میں جاؤں گا۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply