عدالت نے مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر پرویز رشید کی اپیل خارج کر دی،کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

 
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریٹرنگ افسر کا مسلم لیگ نواز کے سینئر نائب صدر پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اس فیصلے کے خلاف پرویز رشید کی اپیل خارج کر دی ہے ، منگل کے روز جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ایک رکنی بنچ الیکشن ٹربیونل نے یہ فیصلہ سنایا۔
پرویز رشید کے تین مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی ریٹرنگ افسر نے اس بنیاد پر مسترد کر دیے تھے کہ ’وہ پنجاب ہاؤس کے نوے لاکھ کے نادہندہ ہیں‘ ۔
بعد ازاں پرویز رشید نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی جسے آج عدالت نے خارج کر دیا اور ریٹڑنگ افسر کے فیصلے کو برقرار رکھا۔
Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply