پاکستان سپر لیگ کا چھٹا میچ: اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت


پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کا چھٹا میچ آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کراچی میں کھیلا جا رہا ہے۔

اب سے کچھ دیر قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز دوسرے اور اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر ہیں۔

دونوں ہی ٹیموں نے اس ٹورنامنٹ میں ایک ایک میچ کھیلا ہے اور دونوں ہی اپنے میچز میں کامیاب رہے ہیں تاہم کراچی کنگز زیادہ رن ریٹ سے فتح کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ پر برتری کی حامل ٹیم ہے۔

پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹڈ کے درمیان 14 میچ کھیلے جاچکے ہیں 8 میں اسلام آباد نے کامیابی حاصل کی ہے 6 میں کراچی کی ٹیم فاتح رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل بورڈ کے لیے کماتی ہے یا بورڈ پی ایس ایل کے لیے؟

ریکارڈ ہولڈر افغان کرکٹرز جو پہلی بار پاکستان سپر لیگ کا حصہ بنے ہیں

پی ایس ایل 6: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کراچی کنگز کی جیت

پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو تین وکٹوں سے شکست دے دی

یاد رہے کہ کراچی کنگز دفاعی چیمپیئن ہیں جنھوں نے گذشتہ سال کا پی ایس ایل ٹائٹل جیتا تھا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ سب سے زیادہ یعنی دو مرتبہ ٹائٹل جیتنے والی ٹیم ہے۔

عماد وسیم کراچی کنگز کی کپتانی کر رہے ہیں جبکہ شاداب وسیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کر رہے ہیں۔

Facebook Comments HS

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 33851 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp