سینیٹ الیکشن: صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے محفوظ


سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کے صدارتی ریفرنس پر رائے محفوظ کر لی۔

اٹارنی جنرل پاکستان اور دیگر فریقین کے دلائل مکمل ہو گئے۔

سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ سے متعلق ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کیا وجہ ہے کہ انتخابی عمل سے کرپشن کے خاتمے کے لیے ترمیم نہیں کی جا رہی؟

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ اوپن بیلٹ سے متعلق ترمیمی بل پارلیمنٹ میں موجود ہے، ترمیم میں کیا مسئلہ تھا؟

انہوں نے استفسار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ نون کا دور گزرا انہوں نے ترمیم کیوں نہیں کی؟

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ آپ نے سینیٹ الیکشن سے متعلق ویڈیو بھی دیکھی ہے، کیا آپ دوبارہ وہی کرنا چاہتے ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ ہر جماعت شفاف الیکشن چاہتی ہے لیکن بسم اللّٰہ کوئی نہیں کرتا، سب کرپٹ پریکٹس کو تسلیم بھی کر رہے ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتخابی عمل شفاف بنانے کے لیے پارلیمنٹ میں قرار دادیں منظور ہوتی ہیں، مگر کرپشن کے خاتمے کے اقدامات کوئی نہیں کر رہا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments