یہ بھیڑ پر اُون ہے یا اُون میں بھیڑ؟
آسٹریلیا کے جنگل سے ملنے والی ایک بھیٹر پر سے لگ بھگ پانچ برسوں بعد 35 کلو اُون اُتار لی گئی ہے۔ یہ بھیٹر سالہا سال سے ریاست وکٹوریا کے جنگلات میں مٹر گشت کرتی رہی تھی اور اس دوران اس کے جسم پر اُون بڑھتی رہی۔
حکام کا کہنا ہے کہ لگ بھگ پانچ سال تک یہ بھیٹر مقامی افراد کی نظروں سے اوجھل کیچڑ اور ملبے سے اٹی جھاڑیوں میں رہی۔ اس علاقے کو اب جانوروں کے تحفظ کے مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
جانوروں کے مرکز میں منتقلی کے بعد بھیڑ کے جسم پر موجود اُون اُتار لی گئی ہے۔ جب اس اُون کا وزن کیا گیا تو یہ 77 پونڈ یعنی 35 کلو گرام کے لگ بھگ تھی۔

جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم کے ایک رُکن کا کہنا تھا کہ اُن کے لیے یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ اتنی وزنی اُون کے نیچے ایک بھیڑ اتنا عرصہ زندہ رہی۔
ریسکیو کی جانے والی بھیٹر کی اُون اُتارنے کی ویڈیو کی آسٹریلیا میں ‘ٹک ٹاک’ پر دھوم ہے اور ہزاروں صارفین اب تک یہ ویڈیو دیکھ چکے ہیں۔ یہ بھیڑ لگ بھگ پانچ سالوں تک سخت موسمی حالات میں جنگل میں موجود جھاڑیوں، کیچڑ اور ملبے کے نیچے زندہ رہی۔
▶️ A wild and ailing sheep after years without a haircut was rescued by a mission in Australia and yielded a pile of fleece that weighed more than 35 kilograms.
(REUTERS)https://t.co/tcvZKXsF5I pic.twitter.com/TppfkxrFtY
— Voice of America (@VOANews) February 24, 2021
آسٹریلیا میں 2015 میں ایک بھیٹر پر سے 41 کلو گرام اُون اُتاری گئی تھی اور یہ خبر مقامی اور عالمی میڈیا کی شہ سرخیوں میں شامل رہی تھی۔
بھیڑ کے جسم پر زیادہ اُون ہونے سے ان کا چلنا شوار ہو جاتا ہے لیکن آسٹریلیا میں بھیڑوں کی اُون ہر سال کاٹی جاتی ہے۔

