سینیٹ کے انتخابات اوپن بیلٹ سے نہیں کروائے جا سکتے: سپریم کورٹ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیٹ کے انتخابات کےطریق کار کے حوالے سے رائے دی ہے کہ یہ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے نہیں ہو سکتے۔ سینیٹ انتخابات قانون کی بجائے آئین کے تحت اور سیکرٹ بیلٹ ہی کے ذریعے ہوں گے۔
 
سپریم کورٹ نے کہا کہ انتخابی عمل سے کرپشن ختم کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے الیکشن کمیشن جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کر سکتا ہے ۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کے پابند ہیں۔ سپریم کورٹ قرار دے چکا ہے کہ سکریسی کبھی مطلق نہیں ہوتی۔
 
سپریم کورٹ کی یہ رائے ایک چار کی نسبت سے دی گئی ہے ۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے اس رائے سے اختلاف کیا ہے۔
Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply