پی ٹی سی ایل کے فائبرآپٹک سسٹم میں خرابی سے ٹیلی فون اور نیٹ سروس متاثر


\"\"

کراچی: پی ٹی سی ایل کے فائبر آپٹک سسٹم میں خرابی سے ملک کے مختلف شہروں میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی جس سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق پی ٹی سی ایل کے فائبر آپٹک سسٹم میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس سے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ٹیلی فون، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ سسٹم میں خرابی سے کراچی، اسلام آباد، ملتان، بدین، سکھر، حب، سوراب،پشاور اور دیگر شہروں میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی ہے جب کہ بعض موبائل فون کمپنیوں کی بھی سروس جزوی متاثر ہوئی ہے۔ پی ٹی سی ایل سسٹم میں خرابی سے پشاورمیں ڈی ایس ایل نہ ملنے سے انٹرنیٹ کا لنک ڈاؤن ہوگیا جس سے واٹس ایپ سروس بھی بند ہوگئی۔

ترجمان پی ٹی سی ایل نے بتایا کہ فائبر آپٹک سسٹم میں خرابی بلوچستان اور کراچی کے مقامات پر پیدا ہوئی ہے جہاں بلوچستان میں حب، خضدار اور سوراب میں خرابی سامنے آئی ہے جب کہ کراچی میں گلشن حدید اور نوری آباد میں فائبر آپٹک میں فنی خرابی ہوئی جس کے باعث ٹیلی فون اورانٹرنیٹ سروس متاثر ہے۔

ٹیلی کام حکام کا کہنا ہےکہ سروسز میں تعطل شام کے اوقات میں آیا جسے جاننے کے لیے تکنیکی ماہرین کی ٹیم کام کررہی ہے اور جلد تعطل دور کرکے سروس کو بہتر کردیا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments