کس بات کی معافی مانگوں؟ بتایا جائے میں نے کیا غلط بات کی؟ جاوید لطیف


مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ بتایا جائے کہ میں نے کیا غلط بات کی؟ اگر میری جان کو خطرہ ہو گا تو کیا میں بات نہ کروں؟ بتایا جائے کہ کس بات کی معافی مانگوں؟ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کھپے کا نعرہ ہم ہر روز لگاتے ہیں، اس ملک کے لیے ہم جان دینے اور لینے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا بیان مریم نواز شریف کو دی گئی دھمکیوں کے حوالے سے تھا، خدا نہ کرے کچھ ہو، مگر اگر کوشش کی گئی تو “صرف” نعرہ نہیں بلکہ کارروائی کی جائے گی۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کھپے صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ہم اس سے بڑھ کر آئین اور قانون والے پاکستان کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں ، جس میں طاقتور آئین سے ماورا نہ ہو، کمزور کو تحفظ ہو اور سیاسی لیڈر شپ کو دھمکی دینے کے بجائے برابر کا محب وطن جانا جائے۔ ماضی کی غلطیاں دہرانا ملک کے لیے نقصان دہ ہو گا۔ جاوید لطیف نے مزید کہا کہ بی بی کی شہادت کے بعد جن کی نشاندہی ہوئی انہیں سزا ملنی چاہیے تھی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جاوید لطیف نے کہا تھا کہ مریم نواز کو دھمکیاں دی جا ر ہی ہیں ،اگر انہیں کچھ ہوا تو پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے۔ اس بیان پر حکومتی رہنماﺅں نے جاوید لطیف سے معافی کا مطالبہ کیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments