وزیراعظم عمران خان کورونا کا شکار، خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ وزیراعظم سرکاری امور گھر سے انجام دیں گے۔
معاون خصوصی برائے صحت کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر تصدیق کی گئی ہے۔ ڈاکٹر فیصل کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی عمل شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو ہلکا بخار اور کھانسی تھی، تاہم وہ فٹ ہیں۔
وزیراعظم صاحب کا کرونا کا ٹیسٹ آج ہی کیا گیا ہے۔
براہ مہربانی اس کو کرونا ویکسین کے ساتھ لنک مت کریں۔ ویکسین لگنے کے کچھ ہفتے کے بعد قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے۔ اپنے بزرگوں اور پیاروں کو ویکسین ضرور لگوائیں۔ احتیاط کریں۔ https://t.co/D13YTpBq7h
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 20, 2021
وزیراعظم عمران خان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کے اسٹاف اور دیگر افراد کا بھی کرونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل ہی کرونا ویکسین سائینو فارم لگوائی تھی۔
اس بات کا بھی امکان ہے کہ حالیہ دنوں میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے افراد کا بھی کرونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔
وزیر اعظم عوامی اجتماعات اور اجلاسوں میں بھی شریک ہوتے رہے ہیں۔ وزیر اعظم کی بیرون ملک سے آئے مہمانوں سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ وزیر اعظم نے چند دن قبل خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کا دورہ بھی کیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال اپریل میں بھی کرونا ٹیسٹ کرایا تھا، جو منفی آیا تھا۔ فیصل ایدھی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیراعظم کا بھی کرونا ٹیسٹ لیا گیا تھا، جو منفی آیا۔
PM Imran Khan has tested positive for Covid-19 and is self isolating at home
— Faisal Sultan (@fslsltn) March 20, 2021
وزیراعظم ہاؤس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی عمران خان کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی گئی، جس کے بعد اکاؤنٹ نے مندرجہ ذیل آیت ٹوئٹ کی۔
وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ°
And when I am ill, it is He Who cures me.
(Qur’an 26:80)Prime Minister Imran Khan has tested positive for Covid-19 and is self isolating at home.
— Prime Minister's Office (@PakPMO) March 20, 2021


