پنڈ دادن خان: پیر کھارا دربار پر سلام کے لئے آنے والی خاتوں کے ساتھ چار افراد کا گینگ ریپ


پنڈدادن خان میں واقع پیر کھارا کے مذہبی دربار پر سلام کے لیے آنے والی خاتون سے چار افراد نے اجتماعی زیادتی کی ہے۔

بوچھال کلاں چوکی کی پولیس نے مقامی افراد کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ چند روز کے دوران درباروں پر اجتماعی زیادتی کا یہ تیسرا بڑا واقعہ پیش آیا ہے۔

پیر کھارا شریف پر سلام کیلئے آنے والی خاتون سے چار اوباش لڑکوں نے زیادتی کی۔ خاتون کے ساتھ آنے والے مرد کو باندھ کر اوباش لڑکے خاتون سے باری باری زیادتی کرتے رہے۔ متاثرہ خاتون خانہ بدوش بتائی جاتی ہے۔ افسوسناک واقعہ دن کے وقت پیش آیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments