کرینہ کپور دوبارہ ماں بننے کے بعد کام پر لوٹ آئیں


بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور  اپنے دوسرے بچے کو جنم دینے کے بعد تقریباً ایک ماہ بعد کام پر لوٹ آئی ہیں۔ کرینہ کپور ڈلیوری کے بعد پہلی بار شوٹنگ کے لئے سیٹ پر پہنچیں۔ واضح رہے کہ 21 فروری کو کرینہ کپور اور سیف علی خان دوسری بار والدین بنے ہیں۔

ممبئی کے باندرہ علاقے میں کرینہ کپور خان کو اسپاٹ کیا گیا۔ کرینہ بیبی بلو رنگ کی ڈریس میں ہیل پہنے ہوئے نظر آئیں۔  بجے کے جنم کے وقت کرینہ کپور کا ٹھیک ٹھاک وزن بڑھ گیا تھا۔ اب انہیں دیکھ کر لگ رہا ہے کہ وزن کم کرنے کی کوشش میں رہی ہیں۔

ڈلیوری کے بعد کرینہ کپور خان کی اپنی فٹنس پر محنت صاف نظر آرہی ہے۔ کھلے بالوں والے نئے ہیئر اسٹائل اور ہیئر کلر کرینہ کپور کی خوبصورتی کو مزید بڑھا رہے ہیں۔  بچے کی پیدائش سے قبل بھی آخری وقت تک کرینہ کپور شوٹنگ کرتی رہی تھیں۔

اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری کے بارے میں کرینہ کپور کی سنجیدگی کا اسی سے پتہ چلتا ہے کہ بچے کی پیدائش کے ایک مہینہ بعد ہی وہ پھر سے شوٹنگ کے لئے نکل پڑیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments