30 سال بعد: پوجا بیدی کو اپنا کنڈوم اشتہارکا فوٹو شوٹ یاد آ گیا


پوجا بیدی (Pooja Bedi) کو اپنا ایک اشتہار ا 30 سال بعد یاد آگیا ہے۔ 1991 میں اداکارہ نے کنڈوم (Condom) کا اشتہار کیا تھا، جو کافی تنازعہ میں رہا۔ اب 30 سال بعد پوجا نے ان تصویروں کو پھر سے شیئر کرکے ان تصویروں کو کمال کی تصویریں بتائی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ پوجا بیدی (Pooja Bedi) اپنی جنسی کشش کے حوالے سے ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں۔ انہیں کئی ٹیلی ویژن کے اشتہاروں میں بھی دیکھا گیا ہے، جس میں کچھ ایسے اشتہار بھی رہے، جن پر کافی ہنگامہ بھی ہوا۔ پوجا بیدی (Pooja Bedi)  کو اپنا ایک ایسا ہی اشتہار آج پھر 30 سال بعد یاد آگیا ہے۔

پوجا بیدی (Pooja Bedi) نے اپنے انسٹا گرام پرکچھ تصویروں کو شیئرکیا ہے۔ ان تصویروں میں پوجا کے ساتھ مارک رابنسن نظر آرہے ہیں۔ ان تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے۔ ’بھگوان! سال 1991 میں کام سوتر کنڈوم کے لئے پربدھ داس گپتا کے ذریعہ میرے شوٹ میں کچھ کمال کی تصویریں لی گئی تھیں‘۔

پوجا بیدی اور مارک نے یہ اشتہار ایک کنڈوم کمپنی کے لئے کیا تھا۔ 1991 میں اسے ٹیلی ویژن پر بین کر دیا گیا تھا۔ اب ایک بار پھر سے پوجا کی یہ تصویریں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

اس اشتہار کے بارے میں ایک بار انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس طرح سے اس فوٹو شوٹ کو کیا گیا تھا، اس سے یہ بہت ہی سرپرائزنگ اور موثر رہا تھا۔ ہم نے اس اشتہار کو گوا میں شوٹ کیا تھا، جب میں نے یہ اشتہار سائن کیا تھا تو مجھ سے کہا گیا کہ مجھے شاور میں ہونا ہوگا اور مارک رابنسن کشتی میں بیٹھے ہوں گے۔ میں وہ سب کرنے میں بہت مشکل میں تھی، لیکن جب میں اسٹوڈیو میں پہنچی تو میں نے دیکھا کہ مارک پہلے سے ہی وہاں موجود تھے۔ تب میں نے پوچھا کہ وہ اسٹوڈیو میں کیا کر رہے ہیں؟ جس کے بعد مجھے پتہ چلا تھا کہ اشتہار میں انہیں میرے ساتھ شاور لیتے ہوئے دکھایا جانا تھا۔ مجھ سے کہا گیا تھا کہ مجھے مارک پر ہینڈ شاور کا استعمال کرنا ہے اور میں بری طرح حیران تھی، حالانکہ مجھے ایسا کرنے میں کوئی اعتراض نہیں تھا۔

ویسے پوجا بیدی کا یہ کنڈوم اشتہار صرف واحد اشتہار نہیں تھا، جس پر ہنگامہ ہوا ہو۔ اس کے علاوہ بھی کافی اشتہار ہیں، جن پر کافی ہنگامہ ہوا اور پھر ان پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments