وقت تجھ کو ڈیفِیٹ کیسے کروں ۔۔ عبد القادر تاباں



\"\"

سکھر؛ ادبی لحاظ سے زرخیز شہر ہے۔ بہت نامی گرامی شعرا مثلا آفاق صدیقی، حسن حمیدی، نکہت بریلوی، جناب ن. م.. نیازی اور سعید پیلی بھیتی کے علاوہ جناب عبدالباقی بیتاب بھی معتبر شاعر تھے۔ انھی باقی بیتاب کے فرزند عبد القادر تاباں ہیں۔ سکھر میں پیدا ہوئے، یہیں اسلامیہ کالج سے انٹر سائنس کیا اور کچھ عرصے بعد بہ سلسلہ روزگار روشنیوں کے نگر کراچی جا دیکھا۔ یہاں سے معلم کے طور پہ اپنے کسب معاش کا آغاز کیا۔ اسی دوران جامعہ کراچی سے گریجویشن کیا۔ دس سال گزار کر واپس سکھر آ بسے۔ پھر آب و دانہ اسلام آباد لے آیا۔ اب یہیں‌ سکونت پذیر ہیں۔ تاباں صاحب کی یہ منتخب غزل ان کے اسلوب کی نہیں ہے، لیکن وہ تجربے کرنے سے کب چوکتے ہیں۔

غزل

وقت تجھ کو ڈیفِیٹ کیسے کروں
عمرِ رفتہ رِپیٹ کیسے کروں

چَیٹ کرنے سے روکتا ہے مجھے
آئنے! تجھ کو چِِیٹ کیسے کروں

اُس کو سوچوں تو دل دھڑکتا ہے
نارمل ہارٹ بِیٹ کیسے کروں

آئی لو یو وہ کہہ گیا ہے مجھے
میں مگر خود کو ڈھیٹ کیسے کروں

تیرے میسیج ڈیلیٹ کر ڈالے
دل سے تجھ کو ڈیلیٹ کیسے کروں


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments