پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ پہلا ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی ٹوئنی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج جوہانسبرگ میں کھیلا جا رہا ہے جہاں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اب سے کچھ دیر قبل جنوبی افریقہ نے دوسرے اوور کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 12 رنز بنائے ہیں۔ اس وقت کریز پر یانیمن ملان اور ایڈن مارکرم موجود ہیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے آج تین کھلاڑیوں کو ڈیبیو کروایا گیا ہے جن میں لوبے، ولیمز اور مگالا شامل ہیں۔

ادھر پاکستان کی جانب سے شرجیل خان کو اس میچ کی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا اور ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے فخر زمان کو شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ آغاز میں فخر زمان کو صرف ون ڈے سیریز کے لیے سلیکٹ کیا گیا تھا تاہم ان کی جانب سے آخر دو ون ڈے میچوں میں لگاتار دو سنچریوں کی بدولت ان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں بھی واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان نے اپنی آخری ٹی ٹوئنٹی سیریز جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان میں کھیلی جس میں اس پاکستان کو 2-1 سے فتح حاصل ہوئی تھی۔ اس سیریز میں محمد حفیظ کو شامل نہیں کیا گیا تھا کیونکہ وہ متحدہ عرب امارات سے بروقت ٹیم ببل میں شامل نہیں ہو سکے تھے۔

یہ محمد حفیظ کا 100واں ٹی ٹوئنٹی میچ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ٹی ٹؤنٹی سیریز کا پہلا میچ: بیتے دنوں کی عظمت پھر سے پانے کا موقع

بے خطر کرکٹ ہی طریقہ بن گئی تو پاکستان کے دن بدلنے کو ہیں

پاکستان نے سیریز جیت لی: ’امیدوں پہ پورا اترے بوائز‘

سمیع چوہدری کا کالم: اگر ذرا سا بھی ڈرامہ نہ ہو تو جیت کا کیا مزا؟

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کل 17 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے پاکستان نے آٹھ جبکہ جنوبی افریقہ نے نو میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

پاکستان کی ٹیم: محمد رضوان، بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، محمد حفیظ، حیدر علی، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین آفریدی، عثمان قادر، حارث رؤف۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم: ایڈن مارکرم، یانیمن ملان، ہینرک کلاسن (کپتان)، پائٹ وان بلجوئن، وہان لوبے، جارج لنڈے، اینڈلے فیفلکوایا، سساندا مگالا، بیورون ہینڈرکس، لیذاڈ ولیمز، تبریز شمسی۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 18954 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp