’میری پسندیدہ خوراک‘ کے عنوان پر بھیجی گئی تصاویر

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بی بی سی نے اپنے قارئین سے ’میری پسندیدہ خوراک‘ کے تھیم پر تصاویر بھیجنے کو کہا۔ آئیے آپ کو دنیا بھر سے بھیجی گئی چند تصاویر دکھاتے ہیں۔

اوپر دی گئی تصویر نتاشا ایورسن ولیمز نے بھیجی ہے۔ انھوں نے لکھا ’میری پسندیدہ خوراک پاستا ہے اور میں یہ جتنا مرضی کھا لوں میرا دل نہیں بھرتا۔ یہاں لاک ڈاؤن کے دوران میرا لنچ پاستا، لیموں اور گہیا توری ہے۔‘


Biryani in a pot

Louise Fernandes
لوئیس فرنینڈس: ’ایسٹر پر اتوار کے دن میری ماں کے ہاتھ سے بنی بریانی۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ ختم بھی ہو گئی‘

Funnel cake

Anthony Heron
انتھونی ہیرون: ’پراگ کا فنل کیک۔ یہ میرے پسندیدہ کھانوں میں سے ایک ہے کیونکہ یہ مجھے یورپ کے سفر کی یاد دلاتا ہے۔ دوبارہ کسی اچھے وقت میں، میں دوبارہ وہاں لوٹ جانے کا منتظر ہوں‘

Smoked haddock kedgeree

Manogaran Durasamy
منوگران دورسمی: ’دوپہر کے کھانے کا وقت ہو اور میری بیوی کے ہاتھ کی سموکڈ ہیڈوک کیڈگری (ایک انگریزی کھانا جو دال چاول مچھلی اور انڈےکو ملا کر بنایا جاتا ہے) بنی ہو۔۔۔ اس سے بہتر کیا ہو سکتا ہے‘
Fruit

Shane Barker
شین بارکر: ’ایک ‘لکا پھلکا ناشتہ۔ اگر میں کچھ صحتمندانہ کھانا چاہ رہا ہوں تو میرا پسندیدہ کھانا تازہ پھل ہے۔ ٹارچ کی مدد سے یہ تصویر کھینچنے کے بعد مجھے فروٹ سلاد کھانے کا خیال آیا‘
Blood orange

Mike Wright
مائک رائٹ: ’جہاں تک مجھے یاد ہے سنترے میری پسندیدہ چیزوں میں سے ایک ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ میں نے پچھلے 60 یا اس سے زیادہ عرصے سے ہر روز ایک چائے کے بعد ایک سنترہ کھایا ہے۔ یہ سنترے کی ایک تصویر ہے اور فی الحال ان کا سیزن اختتام کی طرف آرہا ہے‘
99 ice cream

James Bimson
جیمز بیمسن: ’فلاک اور رسبری ساس کے ساتھ ، اس آئس کریم سے زیادہ اچھا اور کچھ نہیں ہے‘

Cannoli

Ingo Dierking
انگو ڈیئرکنگ: ’سسلی کے شہر تورمینا کی گلیوں میں ایک دکاندار سے خریدی گئی کینولی۔۔۔ انمول ہے‘
Beetroot

Judith Sales
جوڈتھ سیلز: ’گھریلو میں اگایا گیا چقندر روسٹ ہونے کے لیے تیار ہے۔ میرا پسند کھانا‘

Woman 'eating' the sun

Hemant B Kaushik
ہیمنت بی کوشک: ’ہندو مذہب کے ماننے والوں کے مطابق، بھوک کے مارے ایک مرتبہ بھگوان ہنومان نے سورج کو ایک پکا ہوا پھل سمجھ کر کھانے کی کوشش کی۔ لاک ڈاؤن کے دوران، میری بیٹی انڈیا کے شہر گوہاٹی میں شام کے اس خوبصورت سورج کا مزہ لینا چاہتی تھی!‘
Pineapple

Gareth Evison
گیریٹ ایویژن: ’چھوٹے چھوٹے انناس کی مٹھاس میری پسندیدہ ہے‘

Vegetable tree

Lia Mageira
لیا مجیرا: ’جب میں اپنے باغ سے سبزیاں جمع کرتی ہوں تو انھیں فرج میں رکھنے سے پہلے مختلف شکلیں یا پریزنٹیشن بنانا پسند کرتی ہوں۔ یہی ایک وجہ ہے کہ سبزیاں میرا پسندیدہ کھانا ہے‘

Mushrooms in a pan

Sally Stanifort
سیلی سٹینیفورتھ: ’مشروم کسے پسند نہیں ؟ زمین سے نکلے اور میٹھے، یہ کسی بھی کھانے کا ذائقہ بڑھا دیتے ہیں۔ میں لنچ کے لیے ٹوسٹ کے ساتھ مشروم بنا رہی تھی جب سورج کی روشنی پین پر پڑ رہی ہو اور مشرومز سے بھاپ اڑ رہی تھی۔ اسی لمحے موبائل فون اٹھایا اور تصویر بنا لی‘
Curd rice and potato

Luxshanya Jayarathnam
لکشانیہ جیراتھم: ’جنوبی انڈیا کا ایک سادہ سا کھانا، بھونے ہوئے آلوؤں کے ساتھ چاول اور دہی۔۔۔ بہت ہی مزیدار کھانا‘

Custard creme

Tasleem Jessa Damani
تسلیم جیسہ دامانی: ’سادہ، بھولے ہوئے، کسٹرڈ کریم بسکٹ۔ ایک کپ چائے کے ساتھ بہترین چیز‘
Whippet catching snacks

Justin Saculles
جسٹن سیکولس: ’مخلوط نسل کا شکاری کتّا ثمر موسم گرما میں اپنی پسندیدہ کھانے کی چیز پکڑ کر خوشی کا اظہار کر رہا ہے‘

Tropical citrus raw vegan cheesecake

Hanna Carlson
ہنا کارلسن: ’بیکنگ اور فوڈ فوٹو گرافی میرے دو شوق ہیں اور اس پچھلے سال نے مجھے واقعی میں اپنی بیکنگ اور فوٹو گرافی کی مہارتوں کو بڑھانے پر توجہ دینے کا موقع فراہم کیا ہے۔ میں سبزیوں سے بنی ترکیبیں بنانے پر توجہ مرکوز کرتی ہوں جو بنانے میں آسان، مزیدار اور صحت مند ہیں۔ یہاں مالٹے کے ساتھ چیز کیک پیش ہے‘

Pancake with a face of fruit

Angela Parry
انجیلا پیری: ’میں پین کیک کی شوقین ہوں۔ یہاں لاک ڈاؤن کے دوران میں نے مختلف ٹاپنگز کے ساتھ پین کیک بنانے کا تجربہ کیا ہے‘

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 18807 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp