انسانی حقوق کے علم بردار، صحافی، مصنف آئی اے رحمان چل بسے


آئی اے رحمان (فائل فوٹو)

انسانی حقوق کے سرگرم کارکن، صحافی اور مصنف ابنِ عبدالرحمان عرف آئی اے رحمان لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 90 برس تھی۔

آئی اے رحمان کے اہلِ خانہ نے پیر کو ان کی وفات کی تصدیق کی ہے۔

آئی اے رحمان پاکستان کے مقامی روزنامہ ‘ڈان’ میں کالم لکھتے تھے اور وہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) سے بھی وابستہ تھے۔

انہوں نے 65 برس تک صحافت کی دنیا میں خدمات انجام دیں۔ اپنے صحافتی کریئر کے دوران وہ ‘پاکستان ٹائمز’ کے ایڈیٹر اِن چیف بھی رہے جب کہ پاکستان کی تقسیم کے وقت وہ روزنامہ ‘آزاد’ کے مینیجنگ ایڈیٹر تھے۔

وہ تین انگریزی کتابوں کے مصنف بھی تھے جن میں ‘آرٹ اینڈ کرافٹ آف پاکستان’، ‘پاکستان انڈر سیج’ اور ‘جناح ایز اے پارلیمنٹیرین’ شامل ہیں۔

آئی اے رحمان لگ بھگ دو دہائیوں تک بطور ڈائریکٹر ایچ آر سی پی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

ان کی موت کی خبر کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستانی صحافی نسیم زہرہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں آئی اے رحمان کی وفات پر کہا کہ وہ پاکستان کی جمہوری جدوجہد کے علم بردار تھے اور پاکستان میں انسانی حقوق کے لیے کی جانے والی جدوجہد میں بھی وہ پیش پیش تھے۔

پاکستان میں حزبِ اختلاف کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آئی اے رحمان کی وفات کا سن کر دھچکا لگا۔ ان کے بقول آئی اے رحمان ملک میں خودمختاری کی علامت تھے جو انفرادی شخص کے بنیادی حقوق کے لیے کھڑے ہونے والے تھے۔

https://twitter.com/sherryrehman/status/1381482703007145985

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما افراسیاب خٹک نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ آئی اے رحمان کی موت سے پاکستان اور جنوبی ایشیا میں انسانی حقوق کی تحریک کا ایک عہد ختم ہو گیا ہے۔ ​

وائس آف امریکہ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

وائس آف امریکہ

”ہم سب“ اور ”وائس آف امریکہ“ کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے مطابق ”وائس آف امریکہ“ کی خبریں اور مضامین ”ہم سب“ پر شائع کیے جاتے ہیں۔

voa has 3331 posts and counting.See all posts by voa

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments