دبئی: رمضان میں ریستوران کو دن کے اوقات میں پردے سے ڈھاپنے کی پابندی ختم


متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی میں ماہِ صیام کے احترام میں کھانے کی اشیا کو روزے داروں کی نظروں سے دور رکھنے کے لیے ریستوران کو پردے سے ڈھاپنے کی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

​امریکی خبر رساں ادارے ‘اے پی’ کے مطابق رمضان کی مناسبت سے سٹی اسٹیٹ کے محکمۂ اقتصادی ترقی نے اتوار کو اعلان کیا ہے رمضان المبارک کے دوران ریستوران میں دن کے اوقات میں کھانے پینے کی سرگرمیوں کو چھپانے کی ممانعت نہیں ہو گی۔

یو اے ای کے سرکاری خبر رساں ادارے ایمرٹس نیوز ایجنسی (ڈبلیو اے ایم) نے رپورٹ کیا ہے کہ ریستوران کے اندر صارفین کو پردے لگا کر یا کوئی رکاؤٹ کھڑی کرنے کے بغیر خدمات فراہم کرنے کی اجازت ہو گی۔

یو اے ای میں ماہِ صیام کے دوران ماضی میں ریستوران مالکان کے لیے ہدایت نامے جاری کیے جاتے تھے جس کے تحت ڈائننگ ایریا کو پردے لگا کر چھپا دیا جاتا تھا تاکہ روزے داروں کی نظر سے محفوظ رکھا جائے۔

نئے اعلان کے بعد ریستوران کے لیے یہ بھی ضروری نہیں ہوگا کہ وہ دن کے اوقات میں کھانا پیش کرنے کے لیے خصوصی اجازت نامے حاصل کریں۔​

دبئی میں رمضان المبارک کے سلسلے میں ایک مقام کو روشن کیا گیا ہے۔
دبئی میں رمضان المبارک کے سلسلے میں ایک مقام کو روشن کیا گیا ہے۔

دنیا بھر میں سیاحت کے لیے مشہور متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کا رخ زیادہ تر وہ سیاح کرتے ہیں جو ساحلِ سمندر، شاپنگ اور بلند و بالا عمارتوں میں پارٹیوں کا شوق رکھتے ہیں۔

تاہم دیگر مہینوں کی نسبت ماہِ رمضان میں سیاحت کا یہ کاروبار مختلف پابندیوں کے سبب سست روی کا شکار رہتا ہے۔

‘اے پی’ کے مطابق رمضان المبارک میں ریستوران کو ڈائننگ کے لیے خصوصی اجازت نامے حاصل کرنے اور ڈائننگ ایریا کو روزے داروں سے چھپانے پر پابندی ختم کرنے کا ​مقصد ملک میں سیاحت کو فروغ دینا بتایا جاتا ہے۔

بعض عرب خلیجی ریاستوں میں رمضان المبارک کے دوران ریستوران کو پردے سے چھپانے اور دن کے اوقات میں عوامی مقامات پر کھانے پینے پر سزائیں بھی مختص ہیں۔

وائس آف امریکہ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

وائس آف امریکہ

”ہم سب“ اور ”وائس آف امریکہ“ کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے مطابق ”وائس آف امریکہ“ کی خبریں اور مضامین ”ہم سب“ پر شائع کیے جاتے ہیں۔

voa has 3331 posts and counting.See all posts by voa

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments