پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ، شرجیل خان کی چار برس بعد ٹیم میں واپسی


پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کا سیریز کا دوسرا میچ آج جوہانسبرگ میں کھیلا جا رہا ہے جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے آج اوپنر فخر زمان کو ٹانگ کی الرجی کے باعث آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ شرجیل خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ حارث رؤف کی جگہ محمد حسنین کو موقع دیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کی گئی۔

پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ تنازع میں ملوث پائے جانے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب شرجیل خان کو پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ شرجیل خان چار برس بعد پاکستان کے لیے اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

‘فہیم اشرف تو کلاسن کے پلان میں بھی نہ تھے’

ٹی ٹؤنٹی سیریز کا پہلا میچ: بیتے دنوں کی عظمت پھر سے پانے کا موقع

بے خطر کرکٹ ہی طریقہ بن گئی تو پاکستان کے دن بدلنے کو ہیں

پاکستان نے سیریز جیت لی: ’امیدوں پہ پورا اترے بوائز‘

شرجیل خان

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کل 18 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے پاکستان اور جنوبی افریقہ دونوں ہی نے نو، نو میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

پاکستان کی ٹیم: محمد رضوان، بابر اعظم (کپتان)، شرجیل خان، محمد حفیظ، حیدر علی، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین آفریدی، عثمان قادر، محمد حسنین۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم: ایڈن مارکرم، یانیمن ملان، ہینرک کلاسن (کپتان)، پائٹ وان بلجوئن، وہان لوبے، جارج لنڈے، اینڈلے فیفلکوایا، سساندا مگالا، بیورون ہینڈرکس، لیذاڈ ولیمز، تبریز شمسی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32540 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp