وزیر اعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی اہم ملاقات


وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں ملکی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں آئی ایس آئی چیف جنرل فیض حمید بھی موجود تھے، ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

یاد رہے کہ تحریک لبیک کے امیر سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد سے تحریک لبیک کا ملک بھر میں احتجاج جاری ہے۔ لاہور کراچی اسلام آباد سمیت بڑے اور چھوٹے شہر اس وقت شدت پسند جتھوں کے نرغے میں ہیں۔ بڑی شاہرات بند ہیں سینکڑوں گاڑیاں پھنس چکی ہیں جبکہ پولیس اور ٹی ایل پی کے متشدد کارکنان کے درمیان خونی جھڑپیں جاری ہیں۔

امن و امان کی مخدوش صورتحال میں ملک کے وزیر داخلہ شیخ رشید کے حوالے سے ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ مظاہرین کے خلاف سخت ایکشن لینے کے موڈ میں نہیں ہیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں پرتشدد مظاہروں کے پس منظر میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں امن و امان کے حالات کو یقینی بنایا جائے لیکن خوان خرابے سے بچاجائے۔

اجلاس میں شریک ایک افسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ ملک اور دارالخلافے کے سنگم میں حالات کشیدہ ہیں اور اس وقت ایک ہی راستہ ہے کہ کسی طرح قانون کی عملدارمد اور امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے مگر وفاقی وزیر داخلہ کا رویہ بہت نرم تھا اور وہ مظاہرین کے خلاف سخت ایکشن لینے کی موڈ میں نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کے جوان اس وقت مظاہرین کے رحم و کرم پر ہیں اور اگر اُنہیں ایکشن لینے کی اجازت نہیں ملی تو وہ کسی بھی وقت اگے جانے سے انکار کر سکتے ہیں۔

ان تمام خبروں کے درمیان خبر آئی ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں ملکی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments