بابر اعظم ون ڈے کے نمبر ون بلے باز، ‘مغلِ اعظم نے کنگ کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا’


بابر اعظم 80 ایک روزہ میچز کی 78 اننگز میں 56.84 کی اوسط سے 3808 رنز بنا چکے ہیں جن میں 13 سینچریاں اور 17 نصف سینچریاں شامل ہیں۔ (فائل فوٹو)

ویب ڈیسک — پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم بھارت کے کپتان وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ون ڈے کی بیٹنگ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔

بدھ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کی گئی تازہ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم کے 865 پوائنٹس جب کہ کوہلی کے 857 پوائنٹس ہیں۔

بابر اعظم 80 ایک روزہ میچز کی 78 اننگز میں 56.84 کی اوسط سے 3808 رنز بنا چکے ہیں جن میں 13 سینچریاں اور 17 نصف سینچریاں شامل ہیں۔

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر جب کہ ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے نمبر پر ہیں۔

ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے پر جہاں بابر اعظم کے مداح اور کرکٹ شائقین اُنہیں مبارک باد دے رہے ہیں وہیں کوہلی کے ساتھ اُن کا موازنہ کرتے ہوئے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

محمد احمد نامی صارف نے بابر اعظم کو ‘مغل اعظم’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ‘کنگ کوہلی’ کو پیچھے چھوڑ کر اب ون ڈے رینکنگ میں حکمرانی کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/BugzBU/status/1382247031255748609

ایم آفاق نامی صارف نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ کرکٹ کی دنیا کا نیا باس آ گیا ہے۔

منظر سعید نامی صارف نے اپنی ٹوئٹ میں ایک میم شیئر کی ہے جس میں وراٹ کوہلی، بابر اعظم کو تاج پہنا رہے ہیں۔

میاں عمر نامی صارف نے وراٹ کوہلی اور بابر اعظم کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ ایک کنگ نے دوسرے کنگ کی جگہ لے لی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی تازہ رینکنگ کے مطابق ون ڈے میں بھارتی بلے باز روہت شرما تیسرے، نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر چوتھے جب کہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ پانچویں نمبر پر ہیں۔
وائس آف امریکہ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

وائس آف امریکہ

”ہم سب“ اور ”وائس آف امریکہ“ کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے مطابق ”وائس آف امریکہ“ کی خبریں اور مضامین ”ہم سب“ پر شائع کیے جاتے ہیں۔

voa has 3331 posts and counting.See all posts by voa

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments