بین الاقوامی فوڈ فیسٹیول میں کامیاب ہونے والی تصاویر


چین میں ایک خوش و خرم گھرانے میں ہنسی خوشی کھانا پکانے کی تصویر نے فوڈ فوٹوگرافی کا ایک بین الاقوامی مقابلہ جیت لیا ہے۔

لی ہوائفنگ کو پنک لیڈی فوڈ فوٹوگرافی کے مقابلہ میں سال 2021 کی تصویر قرار دیا گیا ہے۔ اس تصویر کا عنوان تھا ’ذائقہ‘ جو لچنگ شانزی میں لی گئی تھی۔

Family preparing food indoors, with rays of sunlight shining through the windows

Li Huaifeng

فوٹوگرافی کے اس مقابلے کی بانی اور ڈائریکٹر کیرولین کینیوں کا کہنا ہے کہ یہ تصویر تیکنیک کے اعتبار سے بہت اعلی ہے جس طرح اس میں روشنی کی عکس بندی کی گئی ہے وہ کمال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس خوبی کی وجہ سے یہ تصویر تاریخی اہمیت اختیار کر لیتی ہے وہ پورے ماحول کی اس خوبصورت انداز میں منظر کشی ہے جس سے نہ صرف ایک پوری کہانی بیان ہو رہی ہے بلکہ اس کی جذباتی کیفیت بھی پوری طرح واضح ہو رہی ہے۔

یہ تصاویر بتاتی ہے کہ کس طرح ایک پرآشوب سال میں لوگوں نے گھروں کے اندر اپنی فیملی کے چند افراد کے ساتھ زندگی گزاری ۔

یہ ایک ایسی غیر معمولی اور منفرد تصویر ہے جو ثابت کرتی ہے کہ کسی ڈرامائی اور ہلا دینے والے منظر کی تصاویر کے علاوہ بھی عام زندگی کی تصاویر یادگار اور پر اثر ہو سکتی ہیں۔

یہ منظر اپ کے ذہن پر اپنا اثر چھوڑ دیتا ہے۔

یہ بین الاقوامی مقابلہ دس سال سے منعقد ہو رہا ہے۔ اس مقابلے کے جج حضرات نے ستر ملکوں سے موصول ہونے والی ساڑھے دس ہزار تصاویر دیکھیں اور پھر کامیاب قرار دی جانے والی تصاویر کا اعلان براہ راست آن لائن سٹریمنگ کے ذریعے کیا۔

ذیل میں اس مقابلے میں منتخب ہونے والی دیگر تصاویر دی گئی ہیں اور ان کے ساتھ بنانے والے ان کی وضاحت بھی شامل ہے۔

کاشت کرنے کے بعد بھنڈیوں کو خشک کیا جا رہا ہے۔ ترکی سے موصول ہونے والی ایف دیلک اویار کی تصویر۔

Two women with chickens, sat outdoors under a wooden shelter and surrounded by yellow okra

F Dilek Uyar
ترکی کے علاقے توکت میں بھنڈی کے پھولوں کو خشک کیا جا رہا ہے۔ خواتین بھنڈی کے پھولوں کو خشک کر کے انھیں رسیوں پر لٹکا دیتی ہیں اور خشک ہو کر یہ پھول جھڑ جاتے ہیں جس کے بعد یہ موسم سرما میں استعمال کرنے کے لیے تیار ہو جاتی ہیں

شادی کے کھانوں کے فوٹوگرافر شیمپین ٹیٹنگر: فرانس سے جان آرمسٹورنگ میلر کی تصویر۔

A man and woman cutting a wedding cake that has sparklers on top

John Armstrong-Millar
عام طور پر شادی کی تقریبات میں بہت اہتمام کے ساتھ سب کچھ پہلے سے طے کیا جاتا ہے۔ لیکن ایسے لمحات کو قید کرنا ہمیشہ ہی بہت پسند کیا جاتا ہے جب کچھ غیر متوقع ہو جائے۔

فوڈ سٹائلسٹ ایوارڈ کے لیے جرمنی سے مارٹن گرونیوالڈ کی تصویر

جدت کا فیوج فلم کا ایوارڈ: چاولوں سے نوڈلز کی تیاری، بنگلہ دیش سے عبدالمومن کی تصویر

Man reaching up to rice noodles that are hanging above him

Abdul Momin
نوڈلز یا سویاں تیار کرنے والے ایک کارخانے میں ایک ورکر یہ دیکھ رہا ہے کہ سویاں خشک ہوئی ہیں یا ابھی کسر باقی ہے۔

پنک لیڈی سیب روزآنہ: کیک میں سیب، یہ تصویر نتالیہ بوگوچز نے پولینڈ سے بھیجی

Slices of apple in a cake

Natalia Bogubowicz
سیبوں سے تیار کیا گیا کیک

سٹریٹ فوڈ : ویٹ وان تران کی ویتنام سے بھیجی گئی تصویر

A woman serves food to a group of young women, sitting outdoors

Viet Van Tran
"چار نوجوان لڑکیاں بڑے شوق سے میٹھے سوپ سے لطف اندوز ہو رہی ہیں جس سے احساس ہوتا ہے کہ زندگی کتنی حسین ہے گو کہ ہم ابھی کووڈ کی وبا میں زندگی گزار رہے ہیں."

مارک اور سپینسر کا فوڈ پورٹریچر : ہیریم ہرکورٹ کی تصویر جو آسٹریلیا سے موصول ہوئی


رائل فوٹوگرافک سوسائٹی کے تعاون سے دیا جانا والا سٹوڈنٹ فوڈ فوٹوگرافر کا سالانہ ایوارڈ: برطانیہ سے سارا بلانڈفورڈ کی تصویر جس کا عنوان تھا چوقندروں کی خاموش دنیا

Beetroots in a pan on white fabric

Sarah Blandford
تانبے کے ایک برتن میں گھر میں اگائے گیے چقندر

اٹلی سے ڈیبورا ٹروچائے کی تصویر

Pumpkin

Deborah Trocchia
کوئن آف دی منتھ (اس مہینے کی ملکہ)

کھانے کی فروخت: مالٹا سے جوزف پی سمتھ کی تصویر

Woman bags some food for a customer at an outdoor stall

Joseph P Smith
مالٹا میں ماہی گیروں کے ایک قصبے میں ایک خاتون پرانے پرام پر رکھ کر گھر میں تیار کیے گئِے اچار اور چٹنیاں فروخت کر رہی ہے

ورلڈ فوڈ پروگرام کے زندگی کے لیے خوراک: بنگلہ دیش سے محبوب حسین کی تصویر جس کا عنوان سے کچرے کے ڈھیرے سے پینا

Child surrounded by plastic bottles

Md Mahabub Hossain Khan
کچرے کے ڈھیر پر ایک بچہ ایک بوتل سے پی رہا ہے

تمام تصاویر پنک لیڈی فوڈ فوٹوگرافی سنہ 2021 سے لی گئی ہیں


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32298 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp