انڈیا میں اموات کے باعث دن رات جلتی چتاؤں کے مناظر


انڈیا میں کووڈ 19 کی وبا کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور وہاں سے سامنے آنے والے خوفناک مناظر کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران کی عکاسی کرتے ہیں۔

انتباہ: اس خبر میں موجود چند تصاویر کچھ لوگوں کے لیے تکلیف کا باعث ہو سکتی ہیں!

گذشتہ سات دنوں میں انڈیا میں کورونا کے جتنے نئے مریض سامنے آئے، اس کی نظیر دنیا بھر میں موجود نہیں۔

ہسپتالوں کے باہر ایسے لوگوں کی اموات ہو رہی ہیں جو بستر خالی ہونے کے منتظر تھے یا آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے چل بسے۔

اب شمشان گھاٹوں میں بھی جگہ ختم ہو رہی ہے اور کچھ تو 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں۔ وہاں کام کرنے والوں کے مطابق میتیں جلانے کا عمل مسلسل جاری ہے اور اس کام میں ابھی تک وقفہ نہیں آیا ہے۔

ہندو مذہب میں میت کو نذرِ آتش کرنے کا عمل آخری رسومات کا سب سے اہم مرحلہ ہوتا ہے۔ ہندو عقیدے کے مطابق جسم کو تباہ کرنا ہوتا ہے تاکہ روح اس میں سے نکل جائے۔

ملک کے دارالحکومت نئی دہلی کے کچھ پارکوں اور خالی پلاٹوں میں عارضی شمشان گھاٹ قائم کیے جا رہے ہیں اور اطلاعات ہیں کہ حکام پارکوں سے درخت کاٹ کر میتوں کو جلانے کے لیے استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

کئی خاندانوں کو اپنے پیاروں کی آخری رسومات ادا کرنے کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ کچھ کو تو لکڑی لگانے اور دیگر رسومات میں مدد کرنے کے لیے بھی کہا گیا ہے۔

ذیل میں پیش کی گئی تصاویر دلی کے حالات کی عکاسی کرتی ہیں۔

A health worker wearing personal protective equipment (PPE) walks past a row of wrapped bodies of Covid victims lying on prepared funeral pyres in New Delhi, India

Adnan Abidi / Reuters
محکمہ صحت کا ایک اہلکار شمشان گھاٹ میں رکھی لاشوں کے پاس سے گزر رہا ہے
People prepare funeral pyres for a mass cremation in New Delhi, India

Adnan Abidi / Reuters
ایک عوامی مقام پر لوگ اجتماعی طور پر اپنے پیاروں کی آخری رسومات ادا کرتے ہوئے
A man wearing personal protective equipment (PPE) stands next to funeral pyres in New Delhi, India

Adnan Abidi / Reuters
People wait to cremate Covid victims whilst surrounded by burning funeral pyres in New Delhi, India

Danish Siddiqui / Reuters
کچھ شمشان گھاٹوں میں دن رات چتائیں جلائی جا رہی ہیں
Funeral pyres burn in a crematorium in New Delhi, India

Danish Siddiqui / Reuters
Health workers carry wood for funeral pyres in New Delhi, India

Adnan Abidi / Reuters
شمشان گھاٹوں کا عملہ بغیر کسی وقفے کے کام کر رہا ہے
A woman wearing PPE stands next to the body of a family member in New Delhi, India

Adnan Abidi / Reuters
کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی وجہ سے شمشان گھاٹوں پر بے تحاشہ بوجھ ہے
An aerial view of cremations in New Delhi, India

Danish Siddiqui / Reuters
دہلی میں ایک شمشان گھاٹ کی ڈرون سے لی گئی تصاویر جس میں کئی جگہ آگ سلگ رہی ہے
A boy mourns his father, who died from Covid, in New Delhi, India

Adnan Abidi / Reuters
ایک لڑکا اپنے والد کی موت پر افسردہ کھڑا ہے
Relatives wearing personal protective equipment (PPE) mourn next to the body of a relative in New Delhi, India

Adnan Abidi / Reuters
دلی میں لوگ اپنے ایک رشتے دار کی میت کے پاس اپنا دکھ بانٹ رہے ہیں
Relatives wearing personal protective equipment (PPE) mourn a man and place hands on each other's backs

Adnan Abidi / Reuters
لوگ اس قدرتی آفت میں ایک دوسرے کو سہارا دے رہے ہیں
Relatives attend the cremation of a Covid victim in New Delhi, India

Adnan Abidi / Reuters
لوگوں کو شمشان گھاٹوں میں کئی کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑ رہا ہے
Family members sit next to the burning funeral pyres in New Delhi, India

Adnan Abidi / Reuters
لوگ شمشان گھاٹ میں چتائیں جلتی دیکھ رہے ہیں
A family member wearing personal protective equipment (PPE) stands next to a body of a person in crematorium as smoke hangs in the air

Adnan Abidi / Reuters
شمشان گھاٹ سے مسلسل دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں

تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32537 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp