EnglishUrduHindiFrenchGermanArabicPersianChinese (Simplified)Chinese (Traditional)TurkishRussianSpanishPunjabiBengaliSinhalaAzerbaijaniDutchGreekIndonesianItalianJapaneseKoreanNepaliTajikTamilUzbek

چار ہزار خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے والے 77 سالہ ارب پتی کو 25 سالہ بیوی نے زہر دے دیا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

چار ہزار خواتین کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا دعویٰ کرنے والا 77 سالہ جاپانی ارب پتی 2018ء میں زہر کھانے سے موت کے گھاٹ اتر گیا تھا۔ اب اس کیس کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہےکہ  اس شخص کو مبینہ طور پر اس کی 25سالہ بیوی نے زہر دیا تھا۔ میل آن لائن کے مطابق رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے وابستہ اس کاروباری شخص کا نام کوسکی نوزاکی تھا۔ اس نے خود سے 52 سال کم عمر لڑکی ساکی سوڈو کے ساتھ شادی کر رکھی تھی۔ لوگوں نے کوسکی کو متنبہ بھی کیا تھا کہ ساکی سوڈو اس سے محبت کا ڈھونگ رچا رہی ہے اور درحقیقت اس کی نظر اس کی دولت پر ہے، مگر کوسکی نے اس تنبیہ پر کان نہ دھرے اور 25سالہ ساکی کے ساتھ بیاہ رچا لیا۔

تحقیقات کے دوران پتا چلا ہے کہ کوسکی کی موت سے چند دن پہلے اس کی بیوی ساکی انٹرنیٹ پر زہریلی دواﺅں کے متعلق سرچ کر رہی تھی۔ پولیس نے ساکی کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ کوسکی کی موت کے بعد اس کی وراثت کے لیے بھی قانونی جنگ جاری ہے جس میں ایک فریق ساکی بھی ہے۔ تاہم اب وہ گرفتار ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ کوسکی نے اپنی آپ بیتی میں یہ دعویٰ کر رکھا ہے کہ اس نے زندگی میں چار ہزار خواتین کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا اور ان چار ہزار محبوباﺅں پر مجموعی طور پر 2 کروڑ پاﺅنڈ (تقریباً 4 ارب 31 کروڑ روپے) خرچ کیے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے