مفتی منیب الرحمٰن کا آج کے دن کے روزے کی قضا رکھنے کا اعلان


مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا ہے کہ روزہ سیاست دانوں کی مرضی پر قربان نہیں کر سکتے ہیں۔ آج 13 مئی 2021ء بروز جمعرات کے روزے کی قضا بروز جمعہ کل کے دن رکھوں گا۔

مفتی منیب الرحمٰن نے عید کے خطبے کے دوران کہا کہ روزہ سیاست دانوں کی مرضی پر قربان نہیں کر سکتے ہیں۔ آج کے دن عید منانے کے فیصلے پر میں ساری رات روتا رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں مسلمانِ پاکستان سے کہوں گا کہ ایک دن روزے کی قضا ضرور رکھیں اور معتکف بھی روزے کی حالت میں ایک روز کا اعتکاف کریں۔

مفتی منیب الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو کے دوران رویت ہلال کمیٹی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو من پسند، کٹھ پتلی رویت ہلال کمیٹی چاہیے تھی۔ رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم خان کے مفتی شہاب الدین کا انتظار کر رہی تھی۔ جیسے ہی انہوں نے چاند دیکھے جانے کا اعلان کیا، انہوں نے بھی کر دیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments