سیف سٹی کہلانے والے اسلام آباد میں دن دھاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی


جس میں دن دھاڑے آئی ایٹ ون جیسے مین سیکٹر میں ہمارے بھائی شہباز علی سے نقدی، موبائل فون، ہیلمٹ اور موٹر سائیکل کی چابی چھینی گئی

آئے دن پنڈی اور اسلام آباد میں ڈکیتی کی وارداتوں سے لوگوں کا جینا دوبھر ہو گیا ہے انتظامیہ سوئی ہوئی ہے اور سب ٹھیک ہے کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔

ویسے تو انتظامیہ کاغذ کا ٹکڑا (کچرا) بھی برداشت نہیں کرتی۔ لیکن! ڈکیت گروہوں کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے جو لوگوں کو دن دھاڑے اسلحے کے زور پر لوٹ رہے ہیں۔

جب شہری اسلام آباد میں ہی غیر محفوظ ہوں تو باقی ملک کا حال کیا ہوگا بقول اسلام آباد پولیس کے کہ سیف سٹی اسلام آباد، تو کیا یہ ہے سیف سٹی؟ جہاں دن دھاڑے آرام سے وارداتیں ہو جائیں اور آپ کے سی سی ٹی وی کیمرے اور ڈیجیٹل نظام کے دعوے بس دعوے ہی رہ جائیں۔ تو آپ کس طرح سے امن امان کے دعوے کرتے ہیں

یہ کیسا انٹرنیشنل سٹی ہے جہاں اپنے شہری تو کیا غیر ملکی بھی محفوظ نہیں کچھ دیر پہلے ہی نظروں سے ایک خبر گزری کہ دنیا بھر کے دورے پر نکلا غیر ملکی سیاح جوڑا جب یہاں پہنچا تو سب کچھ چور چوری کر کے لے گے، قیمتی لپیٹ ٹاپ، کیمرے، موبائل فونز اور سب سے بڑھ کر پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات، رومانیہ سے تعلق رکھنے والا جوڑا شدید پریشانی سے دوچار ہے۔ اور اتنے میں ہی پتا چلا کہ یہ واقعہ تو ہمارے ساتھ بھی ہو چکا ہے

دن دھاڑے ڈکیتی کی واردات بھائی کے ساتھ ہو گئی اور یہ سب سنتے سنتے ہی میں ششدر رہ گئی کہ ہم خود بھی محفوظ نہیں ہم غیر ملکیوں سے کیا ہمدردی کریں گے

ایک تو کورونا وبا نے پہلے ہی لوگوں کو ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیروزگاری نے لوگوں کو اور ذہنی دباؤ کا شکار کر دیا ہے شاگردوں کے آن لائن کلاسز کی وجہ سے انہیں پہلے ہی پریشانی میں مبتلا کیا ہوا ہے اور اپر سے ان شاگردوں کے ساتھ اگر ایسے واقعات ہو جائیں ان کی پڑھائی سے منسلک سارا رکارڈ اسی موبائل فون میں ہو تو ان کی ذہنی کیفیت کیا ہوگی

یا تو آپ اسلام آباد کے سیف سٹی ہونے کے دعوے نہ کریں یا اسے سیف بنائیں تاکہ ہم دنیا کو پیغام دے سکیں کہ ہمارا دارالحکومت اسلام آباد محفوظ ہے

ہم نے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ تو درج کروا دی ہے دیکھتے ہیں اب سیف سٹی کے دعویدار کس طرح اپنا فرض نبھاتے ہیں


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments