پی آئی اے کے پائلٹس جعلی لائسنس کیسے حاصل کرتے رہے؟


سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نے پائلٹس کے جعلی لائسنس کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے جس میں تہلکہ انکشافات کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بدعنوانی کے مرتکب دو سینئر جوائنٹ ڈائریکٹر لائسنس نے پائلٹس کو امتحانی سسٹم تک غیرقانونی رسائی دی۔ فراڈ کے مرتکب 54 میں سے 32 پائلٹس کے لائسنس معطل کیے گئے۔ اسکروٹنی کے دوران پی آئی اے نے 30 پائلٹس کی غلط معلومات فراہم کیں۔ پائلٹس نے امتحان میں اپنی جگہ کسی اور کو بٹھایا جب کہ دیگر بے ضابطگیاں بھی سامنے آئیں۔

جس دن پائلٹ یحییٰ مصور نے امتحان دیا اُس وقت وہ فلائٹ پر تھے جب کہ دو پائلٹس امتحان کے روز ملک میں موجود ہی نہیں تھے۔ اسی طرح پائلٹ شوکت محمود نے عید الاضحی کے روز امتحان دیا جب کہ 28 پائلٹس نے ہفتہ وار چھٹی کے روز امتحان دیا۔ بدعنوانی کے مرتکب دو سینئر جوائنٹ ڈائریکٹر لائسنس کو برطرف کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments