پاکستان کا نظام تعلیم اور جدید دنیا


علم جسے زندگی کا دوسرا نام دیا جائے تو یہی اس کا صحیح مفہوم ہوگا کیونکہ نہ صرف انسان کی ترقی اور کامیابی کی ضمانت ہے بلکہ اقوام کی ترقی و کامیابی بھی اسی پر منحصر آج جدید دور کی کسی بھی کامیاب ریاست یا ملک کو دیکھ لیجیے اس کی ترقی و کامیابی کی بنیادی وجہ تعلیم ہی نظر آتی ہے اور ترقی پذیر اقوام کی ناکامی کی بڑی وجہ جہالت یا علم سے دوری ہی نظر آئے گی۔

تدریس کے شعبے سے وابستہ ہوئے ایک عرصہ گزر گیا آج تک اپنے نظام تعلیم کو سمجھنے کی تمام تر کوششیں لا حاصل ثابت ہوئی ہیں دنیا کے کیسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار ہمیشہ ہی اس کے خواندگی کے بڑھتے ہوئے تناسب سے لگایا جاتا ہے آزادی کے اتنے برس بیت جانے کے بعد بھی ہمارا خواندگی کا تناسب حوصلہ افزا نہیں ہے تعلیم کے ہر بڑھتے ہوئے مرحلے میں تناسب کم طلبہ و طالبات کی تعداد کم سے کم ہوتی چلی جاتی ہے۔

پرائمری، سیکنڈری، ہائر سیکنڈری اور پھر اعلی تعلیم میں بتدریج ہی کم ہوتا چلا جا رہا ہے۔ آج ہم اس کی وجوہات پر نظر دوڑاتے ہیں کچھ ایسے عوامل کا جائزہ لیتے ہیں جن کی  وجہ سے آج ہم اقوام عالم میں پچھلی صفوں میں کھڑے نظر آتے ہیں

فرض کی ادائیگی میں غفلت۔
یکساں نظام تعلیم کا نہ ہونا۔
طبقاتی نظام تعلیم اور طبقاتی سوچ۔
تعلیم کی درست سمت نہ ہونا۔ ( بغیر کیسی سمت کے تعلیم فراہم کرنا بھی ہمارا ہی خاصہ ہے )
تربیت یافتہ اساتذہ نہ ہونا۔
فرسودہ نظام امتحانات۔
غیر معیاری سپروائزری نظام۔
ذرائع کی کمی۔
موجود پالیسی پر عمل درآمد کا فقدان۔
بجٹ میں تعلیم کا کم حصہ۔
کرپشن۔

دل تو چاہتا ہے کہ ان عوامل پر تفصیل سے لکھوں اور ہر نقطہ پر دلائل اور ماہرین تعلیم کی تجاویز لے کر شامل کروں لیکن یہ سب جب ممکن ہو سکے گا جب ہر انسان اور خاص طور ہر پاکستانی بشمول میرے اپنا حصہ ادا اپنا فرض سمجھ کر ادا کرے گا میں اگر استاد ہوں تو تدریس میں اپنا سو فیصد ایمانداری سے دوں اور اگر ماں ہوں تو اپنے بچے کی تعلیم کی تمام تر ذمہ داری میری ہے سمجھ کر مذہبی اور معاشرتی فریضہ سمجھ کر ادا کروں اور اگر حکمران ہوں تو پالیسیز پر عمل درآمد سے لے کر جانچ کا نظام اور سہولیات کی فراہمی تک کی ذمہ داری پوری طرح ادا کی جب ہی میرا آپ کا ملک اس دور جدید میں کامیابی کی منازل طے کر سکتا ہے اور ہماری آنے والی نسلیں سر اٹھا کہ جی سکیں گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments