لیڈی ڈیانا انٹرویو : بی بی سی کا اپنی ایڈیٹوریل پالیسوں پر ازسر نو غور کرنے کا اعلان



لیڈی ڈیانا، مارٹن بشیر انٹرویو

پرنسس آف ویلز لیڈی ڈیانا نے 1995 میں بی بی سی کے صحافی مارٹن بیشیر کو دیئے گئے انٹرویو میں شادی میں مشکلات کا ذکر کیا تھا

بی بی سی بورڈ نے پرنسس آف ویلز لیڈی ڈیانا کے انٹرویو کے حوالے سے لارڈ ڈائسن کی رپورٹ کے بعد اپنی ادارہ جاتی اور نام نہ ظاہر کرتے ہوئے ادارے کے اندرونی نقائص کی نشاندہی کرنے والے طریقہ کار کا از سر نو جائزہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

بی بی سی نے کہا ہے کہ ادارہ لارڈ ڈائسن کی رپورٹ کو پوری طرح قبول کرتا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لیڈی ڈیانا کا انٹرویو حاصل کرنے کے لیے صحافی مارٹن بشییر نے جس دھوکے اور فریب کا استعمال کیا بی بی سی نے اس کی پردہ پوشی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیئے

مارٹن بشیر: ’میرا مقصد شہزادی ڈیانا کو نقصان پہنچانا ہرگز نہ تھا‘

’ڈیانا کی نجی ویڈیوز نشر نہ کی جائیں‘

بی بی سی بورڈ نے ایک بار پھر اپنی معذرت کو دہرایا ہے۔

سنہ 1995 میں مارٹن بشیر کے شہزادی ڈیانا سے کیے گئے انٹرویو پر حال ہی میں ایک انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انٹرویو کے وقت بی بی سی نے اپنی ‘دیانت داری اور شفافیت کے اعلیٰ میعار کو برقرار نہیں رکھا تھا۔’

انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارٹن بشیر نے شہزادی ڈیانا سے انٹرویو کا وقت حاصل کرنے کے لیے ‘دھوکہ دہی’ سے جعلی دستاویزات تیار کیے تھے۔

اس تحقیقاتی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس معاملے پر 1996 میں بی بی سی کی اپنی اندرونی انکوائری ‘افسوسناک حد تک ناقص اور غیر موثر’ تھی۔

بی بی سی اور مارٹن بشیر دونوں نے اس معاملے پر معذرت کی ہے اور بی بی سی نے شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری کو بھی معذرتی خط لکھا ہے۔

ڈیوک آف کیمبرج پرنس ولیم نے کہا ہے کہ مارٹن بشیر کی دھوکہ دہی نے ان کی ماں کی ذہنی کیفیت پر منفی اثر ڈالا جس سے ان کے والدین کے تعلقات متاثر ہوئے۔

Facebook Comments HS

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 33851 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp