جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کا اجلاس آج ہو گا
جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کا اجلاس آج صوبائی وزیر اجمل چیمہ کی قیام گاہ پر طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت جہانگیر ترین کریں گے۔ جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کا اجمل چیمہ کی رہائش گاہ پر ہونے والا ظہرانہ اب عشائیے میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے بعد صوبائی وزیر اجمل چیمہ جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کو عشائیہ بھی دیں گے۔
قبل ازیں صوبائی وزیر کی رہائش گاہ پر یہ بیٹھک پیر کی دوپہر کو ہونا تھی جو بعد ازاں آج شام تک کے لیے ملتوی کردی گئی تھی۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس کی تفصیلات سامنے آنے تک اجلاس ملتوی کیا گیا ہے۔
Facebook Comments HS

