بھارتی اداکارہ حبہ نواب نے بکنی پہننے اور جسم کی نمائش کرنے سے انکار کر دیا


متعدد بھارتی اداکار اور اداکارائیں فلموں اور ڈراموں میں جسم کی نمائش کرنے اور فحش مناظر عکسبند کرانے سے انکار کر چکے ہیں ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ان میں سے ایک اداکارہ حبہ نواب ہیں۔ ٹی وی ڈرامہ ’جیجا جی چھت پر کوئی ہے‘ سے شہرت پانے والی حبہ نواب کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مذہبی اقدار کومدنظر رکھتے ہوئے ماضی میں بھی بکنی پہننے اور جسم کی نمائش کرنے سے انکار کر چکی ہیں اور آئندہ بھی ایسا کبھی نہیں کریں گی۔

اداکارہ تانیا شرما بھی انہی اداکاراﺅں میں سے ایک ہیں جنہوں نے عریانی و فحاشی کی وجہ سے کئی ویب سیریز اور ڈراموں میں کام سے انکار کر دیا مگر اپنی اقدار سے روگردانی نہیں کی۔ تانیا شرما کا کہنا تھا کہ ”میں جب سے انڈسٹری میں آئی ہوں، بے شمار پراجیکٹس میں کام گنوا چکی ہوں، صرف اس لیے کہ ان پراجیکٹس میں کچھ ایسے مناظر عکسبند کرانے کی ڈیمانڈ کی جاتی ہے جو میں نہیں کرا سکتی۔“ اداکارہ جنت زبیر نے بھی ’تو عاشقی‘ میں ایک قابل اعتراض سین عکسبند کرانے سے انکار کر دیا تھا اور اب بھی ان کا کہنا ہے کہ وہ کبھی ایسے مناظر عکسبند نہیں کرائیں گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments