شجاع آباد میں سہاگ رات کو اجتماعی زیادتی: دلہن کا آشنا ملوث نکلا


شجاع آباد کے علاقے گیلے وال میں سہاگ رات کو دلہن سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کے حقائق سامنے آ گئے۔ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ زیادتی کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ دلہن کا آشنا تھا جس نے دلہن کی مرضی سے واردات کی تھی۔

پولیس کے مطابق شادی کی رات اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی دلہن کی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ اس کے ساتھ صرف ایک شخص نے زیادتی کی تھی۔ پولیس نے تفتیش کو آگے بڑھایا تو انکشاف ہوا کہ دلہن کے آشنا نے ہی اس کی مرضی سے زیادتی کی تھی۔

دلہن کا آشنا اپنے تین دوستوں کے ساتھ رات کو گھر میں داخل ہوا، چھت پر سوئے ہوئے دولہا کے بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد انہیں کمرے میں بند کر دیا جس کے بعد انہوں نے دلہن کے کمرے کا رخ کیا۔ چاروں ڈاکوؤں نے دولہا کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے بھی دوسرے کمرے میں بند کر دیا۔

بعد ازاں کمرہ بند کر کے آشنا نے نئی نویلی دلہن کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور جاتے ہوئے نقدی اور زیورات اپنے ساتھ لے گیا۔ پولیس نے دلہن کے آشنا مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ باقی تین ملزمان کی تلاش جاری ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments