حامد میر کی چھٹیاں: فواد چوہدری کا موقف بھی سامنے آ گیا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر کو جیو نیوز کی جانب سے چھٹیوں پر بھیجے جانے کے معاملے پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا موقف بھی آ گیا۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے حامد میر کا نام لیے بغیر کہا کہ ” کس نشریاتی ادارے نے کیا پروگرام نشر کرنا ہے اوراس کی ٹیم کیا ہوگی یہ فیصلہ ادارے خود کرتے ہیں، ہمارا اداروں کے اندرونی فیصلوں سے کوئی تعلق نہیں، تمام ادارے آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت اپنی پالیسی بنانے کے خود ذمہ دار ہیں۔”

خیال رہے کہ جیو نیوز کی انتظامیہ نے اینکر پرسن حامد میر کو غیر معینہ مدت کیلئے چھٹیوں پر بھیج دیا ہے۔ ان کا پروگرام کراچی میں موجود کسی اینکر سے کروایا جائے گا۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *