پی ایس ایل 2021 کے پارٹ ٹو کا آغاز: پہلے بولنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو آغاز میں ہی کامیابی، کالن منرو آؤٹ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پی ایس ایل 2021 کے بقیہ میچز کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہو رہا ہے۔ لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

اب سے کچھ دیر قبل، اسلام آباد یونائیٹڈ نے دوسرے اوور کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 16 رنز بنائے ہیں۔ اسلام آباد کے لیے اس وقت کریز پر عثمان خواجہ اور روحیل نذیر موجود ہیں۔

لاہور قلندرز کے سکواڈ میں ڈیوڈ ویسے اور سمٹ پٹیل کی جگہ راشد خان اور جیمز فلکنر کو شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے طور پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو کولن منرو، عثمان خواجہ اور فواد احمد کی خدمات حاصل ہوں گی۔

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کا آغاز کراچی میں 20 فروری کو ہوا تھا لیکن چار مارچ کو اسے ملتوی کرنا پڑا جب شریک ٹیموں کے چند کھلاڑیوں کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آئے تھے، اُس وقت تک لیگ کے 14 میچز کھیلے جا چکے تھے۔

بقیہ 20 میچز 9 جون سے کھیلے جا رہے ہیں۔ پی ایس ایل کا فائنل میچ 24 جون کو کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ہونے والے دس میچوں میں سے اسلام آباد نے آٹھ جبکہ لاہور صرف دو میں کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پی سی بی ’مہربانی‘ میں مارا گیا

’اعظم خان صرف معین خان کے صاحبزادے نہیں، وہ پاور ہٹر بھی ہیں‘

پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں تاخیر، پی سی بی کی بےبسی یا بدانتظامی؟پی ایس ایل 6: ’چھ پارٹنرز رو رہے ہیں ایک مزے کررہا ہے‘

پوائنٹس ٹیبل پر نظر دوڑائی جائے تو اس وقت کراچی کنگز اور پشاور زلمی دونوں پانچ میچ کھیلنے کے بعد چھ، چھ پوائنٹس حاصل کر کے سب سے اوپر ہیں۔ جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز نے چار میچ کھیلے ہیں اور ان دونوں کے بھی چھ، چھ پوائنٹس ہیں۔

ملتان سلطانز اور کوئٹہ قلیڈی ایٹرز پانچ، پانچ میچ کھیلنے کے بعد ٹیبل میں سب سے نیچے ہیں۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 19503 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp