مہتمم منظور الاسلامیہ نے مفتی عزیز الرحمان پر ایف آئی آر کا مطالبہ کر دیا


اینکر جمیل فاروقی نے مدرسہ منظور الاسلام کے مہتمم اسد اللہ فاروق کا بیان ٹویٹ کیا ہے۔ اسد اللہ فاروق نے مفتی عزیز کے واقعے پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے مفتی عزیز کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ان کی ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ

”میں اسد اللہ فاروق، مہتمم جامعہ منظور الاسلامیہ لاہور، میرے مدرسے کا استاد عزیز الرحمان، کو تین جون کو ہم نے فارغ کر دیا تھا۔ مگر زبردستی ادارے میں رہا۔ کل ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سے مدرسے سے وہ چلے گئے۔“

”ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ اس شخص پر ایف آئی آر کیوں نہیں درج کی گئی؟ اور کن لوگوں کی پشت پناہی حاصل ہے اس شخص کو۔ اب تک یہاں پر موجود رہا۔“

”میں سی سی پی او سے درخواست کرتا ہوں کہ فوری طور پر انویسٹی گیشن کر کے ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے“

جمیل فاروقی نے مزید بتایا
”یہ بات کسی المیے سے کم نہیں کہ تمام تر ویڈیو ثبوت ہونے کے باوجود لاہور کے تھانہ صدر کے SHO عتیق ڈوگر مفتی عزیز الرحمن کے خلاف FIR درج نہیں کر رہے جبکہ اہلِ علاقہ شدید سیخ پا ہیں – اس معاملے میں ریاست کو بطور فریق اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments