پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: اچھے آغاز کے بعد کراچی کو یکے بعد دیگرے تین نقصان، شرجیل خان بھی آؤٹ


سرفراز اور بابر

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے پہلے راؤنڈ کے انتہائی اہم میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور اس وقت ان کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

اب سے کچھ دیر قبل کراچی کنگز نے 14 اوورز کے اختتام پر تین وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنائے ہیں۔ اس وقت کریز پر چیڈوک والٹن اور نجیب اللہ زدران موجود ہیں۔

کوئٹہ گیلڈی ایٹرز تو اس ٹورنامنٹ سے پہلے ہی باہر ہو چکی ہے تاہم کراچی کنگز کے لیے یہ میچ آر یا پار کی حیثیت رکھتا ہے۔ کراچی کی ہار کی صورت میں لاہور قلندرز پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لے گا۔

کراچی کنگز نے اپنی اننگز کا آغاز تو بہت اچھا کیا اور بابر اعظم اور شرجیل خان کی جوڑی نے 71 رنز کی شراکت جوڑ کر ایک مضبوط بنیاد فراہم کر دی۔ تاہم بابر کے آؤٹ ہوتے ہی کراچی کی بیٹنگ مشکلات کا شکار ہوئی اور یکے بعد دیگرے تین نقصان اٹھا بیٹھی۔

یہ بھی پڑھیے

’یہ رویہ شرمناک ہے، شکیب آپ ایسا نہیں کر سکتے‘

کوئٹہ اور ملتان کی آپس میں لیگ کروانی چاہیے، کوئی تو جیت ہی جائے گا

’تم آؤٹ نہ دو، ہم خود ہی کر لیں گے‘

’افتخار احمد جب پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں تو انھیں کیا ہو جاتا ہے‘

کوئٹہ کی جانب سے ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ کھیلنے والے عبدالناصر اور عارش علی نے عمد بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ عبدالناصر نے بابر اعظم کی اہم وکٹ حاصل کی اور اپنے چار اوورز میں صرف 15 رنز دیے۔

دوسری جانب اپنے پی ایس ایل کریئر کا آغاز کرنے والے عارش علی نے اپنے پہلے ہی اوور میں مارٹن گپٹل اور 45 رنز بنانے والے جارحانہ بلے باز شرجیل خان کو پویلین کی راہ دکھا کر میچ میں کوئٹہ کی پوزیشن مستحکم کر دی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32493 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp