گالی پنجاب کا کلچر نہیں تو کیا ہے؟ (سیاسی افسانچہ)۔


”آپ کل اسمبلی کے فلور پر غلیظ گالیاں دے رہے تھے؟“ شیخ صاحب کو پارلیمنٹ کے احاطے میں داخل ہوتے ہی صحافیوں نے گھیر لیا۔

”پنجاب کا کلچر ہے“ شیخ صاحب انتہائی بے نیازی اور نخوت سے جواب دے کر چلتے بنے۔
صحافی اپنے کیمرے سمیٹنے لگے۔

شیخ صاحب کے پیچھے پیچھے ان کا ایک ملازم بیگ اٹھائے آ رہا تھا۔ بظاہر ان پڑھ نظر آتا تھا۔ شیخ صاحب کے آگے نکلنے پر انتہائی رازداری سے سوال پوچھنے والے صحافی کو بتانے لگا ”شیخ صاحب غلط کہہ رہے ہیں، میں بھی پنجاب سے ہوں، گالیاں دینا پنجاب کا کلچر نہیں، گھر والوں کی تربیت ہے!“

مخفیؔ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

مخفیؔ

مخفیؔ سوچنے والا ذہن رکھتے ہیں اور دھڑکنے والا دل بھی، نہیں رکھتے تو بوجوہ اپنی شناخت آشکار کرنے کی ہمت نہیں رکھتے سو قلمی نام پر ہی اکتفا کیجئے۔ ویسے بھی شیکسپیئر فرما گئے ہیں، نام میں کیا رکھا ہے!

makhfi has 11 posts and counting.See all posts by makhfi

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments