پاکستان سپر لیگ سیزن 6: ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف محتاط آغاز


پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے آخری لیگ میچ میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدِ مقابل ہیں اور اسلام آباد نے ٹاس جیت کر ملتان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

اس وقت ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری ہے اور اب سے کچھ دیر قبل ملتان سلطانز نے چھ اوورز کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 61 رنز بنا لیے ہیں۔ اس وقت کریز پر شان مسعود اور محمد رضوان موجود ہیں۔

ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ پہلے ہی پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔

ملتان کی ٹیم جو ابو ظہبی آنے سے قبل خاصی مشکلات کا شکار تھی اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ شاید یہ پلے آف تک رسائی حاصل نہ کر پائے اب بہترین مومینٹم کے ساتھ کھیل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

’لاہور کی ٹیم کا توازن بہترین تھا، کپتان اور کوچ کی حکمتِ عملی کمزور رہی‘

’تم آؤٹ نہ دو، ہم خود ہی کر لیں گے‘

’افتخار احمد جب پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں تو انھیں کیا ہو جاتا ہے‘

کوئٹہ اور ملتان کی آپس میں لیگ کروانی چاہیے، کوئی تو جیت ہی جائے گا

ملتان کے لیے اوپننگ کرنے والے شان مسعود اور محمد رضوان نے آغاز میں محتاط انداز اپنایا لیکن پھر تیسرے اوور میں 13 اور چوتھے میں 18 رنز بنا کر پاور پلے کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور پانچویں اوور کے اختتام پر 50 رنز مکمل کیے۔

اگر پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو اسلام آباد یونائیٹڈ پہلے جبکہ ملتان سلطانز دوسرے نمبر پر ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32549 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp