کیا آپ اسامہ بن لادن کو شہید سمجھتے ہیں؟ شاہ محمود قریشی نے جواب دینے سے انکار کر دیا


اسامہ بن لادن سے متعلق سوال پر شاہ محمود خاموش ہو گئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اسامہ بن لادن کے حوالے سے حکومتی موقف واضح طور پر پیش نہ کرسکے۔

افغان ٹی وی کو انٹرویو کے دوران میزبان نے وزیر خارجہ سے وزیراعظم عمران خان کے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دینے سے متعلق سوال کیا۔

شاہ محمود قریشی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، میڈیا کے چند حلقوں نے اسے بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔

اس پر میزبان نے وزیر خارجہ سے استفسار کیا کہ کیا آپ اسامہ بن لادن کو شہید سمجھتے ہیں؟

اس پر شاہ محمود قریشی نے کچھ لمحے چپ رہنے کے بعد سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments