پشتونخواہ میپ کے رہنما عثمان کاکڑ انتقال کر گئے


پشتونخواہ میپ کے سینئر رہنما عثمان کاکڑ کراچی میں انتقال کر گئے۔ سیکرٹری اطلاعات رضا محمد رضا کے مطابق عثمان خان کاکڑ کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بتایا کہ عثمان کاکڑ کے انتقال کی اطلاع سینیٹ کی کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ملی جس کے بعد اجلاس میں فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ سینیٹر شفیق ترین اسپتال میں عثمان کاکڑ کے پاس تھے۔ عثمان کاکڑ کی فیملی نے سینیٹر عثمان کاکڑ کے پوسٹ مارٹم کا مطالبہ کیا ہے۔ اہل خانہ جاننا چاہتے ہیں کہ ان کی موت کیسے ہوئی۔ اہل خانہ کے نزدیک سینیٹر عثمان کاکڑ کی موت طبعی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل کوئٹہ میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنما عثمان کاکڑ گھر میں گرنے کے باعث زخمی ہو گئے تھے، ان کو برین ہیمبرج ہوا تھا۔ پارٹی رہنما عبدالرحیم کا بتانا تھا کہ عثمان کاکڑ کو سر پر چوٹ لگی ہے، جس کے باعث اُنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments