کیا عامر لیاقت کی دوسری شادی بھی مشکلات میں ہے؟ طوبیٰ عامر کے پیغام کے بعد افواہیں


معروف میزبان اور پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے حالیہ بیان کے بعد اُن کی اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر نے سوشل میڈیا پر معنی خیز پیغام جاری کیا ہے۔

سیدہ طوبیٰ عامر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹا گرام اکاؤنٹ کا رُخ کیا اور موجودہ صورتحال کی مناسبت سے لکھا کہ ’اپنی پریشانیاں اور دُکھ درد سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بجائے، خُدا کو بتائیں۔‘

سیدہ طوبیٰ عامر کی یہ پوسٹ اُن کے شوہر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے حالیہ بیان کے بعد شیئر کی گئی ہے جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ ’اُن کا گھر ٹوٹ گیا ہے۔‘

یہ بتانا مشکل ہے کہ سیدہ طوبیٰ عامر نے یہ پیغام اپنے شوہر کے لیے جاری کیا ہے یا پھر اس کے پیچھے وجہ کچھ اور ہے۔

واضح رہے کہ اپنے ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا تھا کہ ’میں نے بہت تنگ آنے کے بعد یہ ویڈیو پیغام جاری کیا ہے کیونکہ ایک خاتون کی وجہ سے مجھ پر تہمت لگائی گئیں، مجھے تنقید کا نشانہ بنایا لیکن میں خاموش رہا۔ اس خاتون اور لوگوں کی تنقید کی وجہ سے میرا گھر ٹوٹ گیا، مجھے بُرا بھلا کہا گیا لیکن میں نے پھر بھی صبر کیا۔‘

عامر لیاقت کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین سوال کر رہے ہیں کہ ’کیا عامر لیاقت اور طوبیٰ کی بھی طلاق ہوگئی ہے؟

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ہانیہ نامی ایک خاتون نے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم عامر لیاقت نے اس خبر کی تردید کر دی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے طلاق کی تصدیق کی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments