سرکاری نرخ سے آدھی قیمت تک پر سبزیاں فروخت کرنے پر مقدمہ درج


تھانہ رائیونڈ سٹی نے سرکاری نرخ سے آدھی قیمت پر سبزیاں فروخت کرنے پر تھانہ اڈہ پلاٹ میں وقاص نامی سبزی فروش پر مقدمہ درج کر دیا۔

ایف آئی آر کے مطابق چوہدری کاشف بشیر سپیشل مجسٹریٹ کی مدعیت میں میں تھانہ سٹی رائیونڈ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے کہ انہوں نے سرکاری اہلکار کاشف بیشر کے ہمراہ تھانہ اڈہ پلاٹ کا دورہ کیا۔ وہاں پاک فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے دکاندار وقاص ولد مجید نے نہ صرف یہ کہ اپنی دکان پر ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں نہ کی تھی، بلکہ سرکاری ریٹ سے آدھی قیمت تک پر سبزیاں فروخت کر رہا تھا۔

بھنڈی 95 روپے کلو کی بجائے 73 روپے، ٹماٹر 50 روپے کلو کی بجائے 25 روپے، بینگن 60 روپے کی بجائے 52 روپے کلو، کریلے 90 روپے کی بجائے 52 روپے کلو، پیاز 40 روپے کی بجائے 33 روپے کلو پر فروخت کیے جا رہے تھے۔

Facebook Comments HS