وزارت قانون نے لاہور ہائیکورٹ بار کو ملنے والی گرانٹ جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف قرارداد سے مشروط کی: محسن عباس


لاہور ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری خواجہ محسن عباس نے الزام عائد کیا ہے کہ بار کی گرانٹ کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف بیان اور قرار داد سے مشروط کیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محسن عباس نے کہا کہ وزارتِ قانون کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ بار کو گرانٹ جاری کرنے کیلئے یہ شرط رکھی گئی کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف بیان دیا جائے اور قرار داد منظور کی جائے۔ جب بار کونسل انتظامیہ نے حکومتی شرط ماننے سے انکار کر دیا تو وزارت قانون نے کروڑوں روپے کی گرانٹ جاری کرنے کی بجائے صرف 40 لاکھ روپے کا چیک بنا دیا گیا۔

Facebook Comments HS