خوشاب میں توہین مذہب کا الزام لگا کر بینک منیجر کو قتل کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کو سزائے موت سنا دی گئی


گزشتہ سال خوشاب میں توہین مذہب کا الزام لگا کر بینک منیجر کو قتل کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کو دو بار سزائے موت، 12 سال قید اور 11 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم احمد نواز کے خلاف بینک منیجر عمران حنیف کے قتل کا الزام ثابت ہونے کے بعد آج فیصلہ سنا دیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں بینک کے سیکیورٹی گارڈ نے اپنے ہی بینک منیجر کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ منیجر نے مبینہ طور پر توہین رسالت ﷺ کی ہے۔

قتل کا واقعہ پیش آنے کے بعد علاقہ مکینوں نے مجرم سیکیورٹی گارڈ کو ہیرو قرار دے کر اس کی حمایت میں جلوس نکالے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments