وزیر اعظم بھلا کیا ہوئے؟ (سیاسی افسانچہ)۔


”اکبر خان کیا لائے ہو؟“ وزیراعظم گویا ہوئے۔
”سر یہ تین کیس ہیں، آپ کی منظوری چاہیے“ پرنسپل سیکرٹری نے جواب دیا۔

”سر، یہ پہلا کیس منسٹر صاحب کا ہے۔ ان کی گاڑی میں سے نکلنے والی شراب کی بوتلوں میں ہم شہد دکھانے لگے ہیں۔“
”بھئی واہ“ وزیر اعظم بے ساختہ ہنس پڑے۔ ”اسے بھی کہنا ذرا احتیاط کیا کرے۔“

”سر یہ دوسرا کیس رانا ذکا اللہ کا ہے۔ آپ کے حکم کے مطابق، اسے سبق سکھانے کے لئے اس پر منشیات ڈالنے لگے ہیں۔“
”اس مچھڑ کے ساتھ اس سے بھی بری کرنی چاہیے“ وزیر اعظم حقارت آمیز لہجے میں بولے۔

”اور یہ تیسری فائل اس مہم کی ہے جو ہم سوشل میڈیا میں چلا رہے ہوتے ہیں، آپ کو صادق اور امین دکھانے کے لئے!“

Facebook Comments HS

مخفیؔ

مخفیؔ سوچنے والا ذہن رکھتے ہیں اور دھڑکنے والا دل بھی، نہیں رکھتے تو بوجوہ اپنی شناخت آشکار کرنے کی ہمت نہیں رکھتے سو قلمی نام پر ہی اکتفا کیجئے۔ ویسے بھی شیکسپیئر فرما گئے ہیں، نام میں کیا رکھا ہے!

makhfi has 11 posts and counting.See all posts by makhfi